چنڈی گڑھ/’’ہندوستان کے ہر شہری کو قابل رسائی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے، سی جی ایچ ایس کی سہولیات کی توسیع حکومت کے لیے توجہ کا مرکز بن گئی ہے تاکہ لوگ ملک میں جہاں کہیں بھی رہیں معیاری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل کر سکیں۔ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے اس وقت کہی جب انہوں نے چندی گڑھ اور پنچکولہ میں سی جی ایچ ایس فلاح و بہبود کے مراکز کا افتتاح چندی گڑھ کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ کرون کھیر اور پنچکولہ سے قانون ساز اسمبلی کے ممبر جناب گیان چند گپتا اور ہریانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی موجودگی میں کیا۔ اس کے نتیجے کے طور پر پنچکولہ کو سی جی ایچ ایس سہولیات والا 80 واں شہر قرار دیا گیا ہے، یعنی ایک ایسا شہر جو شہر کے ملازمین اور پنشنرز کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتا ہے۔چندی گڑھ میں پہلے سے ہی سی جی ایچ ایس فلاح و بہبود کا ایسا مرکز موجود تھا، جس میں 47000 رجسٹرڈ مستفیدین تھے۔ دوسرے فلاحی مرکز کے کھلنے سے فائدہ اٹھانے والوں کو ایک بڑی راحت حاصل ہونے جارہی ہے کیونکہ کام کا بوجھ دو فلاحی مراکز کے درمیان تقسیم ہو جائے گا اور انتظار کا وقت کم ہو جائے گا تاکہ شہریوں کے لیے زندگی کی آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈاکٹر منڈاویا نے ہندوستان کے شہریوں کے لیے گزر بسر کی آسانی کو یقینی بنانے پر حکومت کی طرف سے دی جانے والی توجہ کو اُجاگر کیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’پنشنرز یافتہ افراد کو معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے سخت مشقت اٹھانے سے بچایا جانا چاہئے، بلوں کو تیار کرنے اور امداد کی دوبارہ تقسیم کانظام ماضی کے مقابلے پہلے ہی بہت آسان بنا دیا گیا ہے، یہ مزید تیز رفتار اور آسان تر بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا، ‘‘سی جی ایچ ایس ٹیکنالوجی کو نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے، اور ہمارا چونکہ یہ مقصد ہے کہ سی جی ایچ ایس کو جلد ہی ہندوستان کے 100 شہروں تک توسیع دے دی جائے، اس لئے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں لوگوں کی اچھے معیار کی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں اضافہ ہی ہوگا۔’’ مودی حکومت کے غریبوں کے حامی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا، ‘‘اس بات کو یقینی بنانا کہ غریبوں کو سستی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات تک دوسرے لوگوں کی طرح یکساں رسائی حاصل ہو، مودی حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے، جس کا ثبوت آیوشمان بھارت کی کامیابی کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔’’ان دونوں فلاح و بہبود کے مراکز کے کھلنے سے نہ صرف چندی گڑھ-پنچکولہ-موہالی ٹرائیسٹی کے علاقے بلکہ پنجاب، ہریانہ اور ہماچل پردیش کے قریبی علاقوں میں رہنے والے پنشنرز یافتہ افراد کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔اس آغاز کے ساتھ، سی جی ایچ ایس شہروں کی کوریج 2014 میں 25 شہروں سے بڑھ کر 2023 میں 80 ہو گئی ہے۔