روزہ کھولنے کے لئے افطار میں سموسے، پکوڑے، چھولے، دہی بڑے وغیرہ تو پیش کریں ہی کیوں کہ ان کے بغیر افطاری مکمل نہیں، البتہ کھانے میں صرف ایک ڈش سندھی بریانی بنالیں جو باقی ہر ڈش پر بھاری ثابت ہوگی۔رمضان کے دوران افطاری کے لئے ہر روز مختلف کھانا تیار کرنا مشکل ہوتا ہے اور اگر گھر پر دعوت افطار رکھی گئی ہو تو مسئلہ اور بڑا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس بار اپنی افطار پارٹی میں کچھ نیا کرکے دیکھیں؟ اگر آپ اپنے گھر میں افطار پارٹی رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو افطاری میں پیش کی جانے والے عام ڈشز کے ساتھ مزیدار سندھی بریانی بنانے کا انتخاب برا نہیں۔روزہ کھولنے کے لئے افطار میں سموسے، پکوڑے، چھولے، دہی بڑے وغیرہ تو پیش کریں ہی کیوں کہ ان کے بغیر افطاری مکمل نہیں، البتہ کھانے میں صرف ایک ڈش سندھی بریانی بنالیں جو باقی ہر ڈش پر بھاری ثابت ہوگی۔ بریانی ویسے بھی دعوتوں میں بننے والا پکوان ہے، تو اپنے گھر رمضان میں عام بریانی کے بجائے سندھی بریانی بناکر لوگوں کا دل جیت لیں۔













