Daily Aftab
21 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

روٹی اور گلاب: طالبان کے جبر سے دبی ہوئی افغان خواتین کی کہانی

by Online Desk
31 مئی 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

76 ویں کان فلم فیسٹیول میں صحرا مانی اور جینیفر لارنس دستاویزی فلم ‘روٹی اور گلاب’ کی دیگر کاسٹ کے ساتھ خصوصی اسکریننگ کے لیے ریڈ کارپٹ پر فوٹو بنوا رہی ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

فرانس میں جاری ‘کان فلم فیسٹیول’ میں دستاویزی فلم ‘روٹی اور گلاب’ کا پریمیئر ہوا جس میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد تین افغان خواتین کی روز مرہ کی زندگی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مس ورلڈ 2025 کا فائنل اتوار کوہوگا، 40ممالک کی حسیناوں کا انتخاب

کشمیر میں سرسوں کے کھیت سیاحتی مقامات بن رہے ہیں

شرابی شوہروں سے بیزار 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی

ADVERTISEMENT

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دستاویزی فلم کی ہدایت کار صحرا مانی،اداکار جینیفر لارنس اور پروڈیوسر جسٹن سیاروچی کا اسکریننگ میں پرجوش تالیوں سے استقبال کیا گیا۔

صحرا مانی حاضرین کو بتاتی ہیں کہ "اس فلم میں افغانستان کی عورتوں کی جانب سے ایک پیغام ہے، ایک سافٹ میسیج، پلیز ان کی آواز بنیں جوطالبان کی آمریت میں آواز سے محروم ہیں۔”

فلم بنانے کا خیال کیسے آیا؟
جب دنیا کابل کے زوال اور امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا مشاہدہ کر رہی تھی تو اداکار جینیفر لارنس اور پروڈیوسر جسٹن سیاروچی خود سےیہ سوال پوچھ رہی تھیں کہ اس ملک میں خواتین کے حقوق کی حمایت کے لیے وہ کیا کر سکتے ہیں جس کا پہلا جواب ایک افغان فلم ساز کو تلاش کرنا اور انہیں ایک پلیٹ فارم دینا تھا۔

آخرکار انہیں افغان ہدایت کار صحرا مانی مل گئیں جن کی 2019 کی دستاویزی فلم ‘اے تھاؤزنڈ گرلز لائک می’ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک خاتون کی انصاف کی تلاش کی کہانی ہے۔

اس فلم نے اداکار جینیفر لارنس اور پروڈیوسر جسٹن سیاروچی کو یقین دلایا کہ دستاویزی فلم کے لیے مانی ہی صحیح انتخاب ہیں۔

ہدایت کار صحرا مانی نے کان کی ویب سائٹ پر ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ یہ حقیقت دکھانا چاہتی تھیں کہ طالبان کے دور میں خواتین کی زندگی کس حد تک بدل گئی ہے چاہے اسے فلم بندکرنا کتنا ہی دشوار کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اب خواتین پردے کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں اور انہوں نے سوچا کہ ہمیں ان کی کہانیاں سنانی چاہئیں۔

‘دی ہالی وڈ رپورٹر’کے مطابق افغان فلم ساز صحرا مانی کابل پر طالبان کے چند روز قبل یورپ میں ایک فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنے گھر سے نکلی تھیں۔ اس سے بے خبر کہ وہ واپس نہیں آئیں گی۔

مانی جو اس وقت فرانس میں مقیم ہیں کہتی ہیں کہ "میں نے کبھی نہیں سوچا تھا، یہ آخری بار ہو گا جب میں اپنا سوٹ کیس پیک کروں گی اور اپنا دروازہ بند کروں گی، اب بھی مجھے یاد نہیں کہ میں نے اپنی کھڑکی ٹھیک سے بند کی تھی یا نہیں۔”

‘دی ہالی ووڈ رپورٹر’کے مطابق یہ فلم تین افغان خواتین کی روزمرہ کی حقیقتوں پر مرکوز ہے, ایک پناہ گزین جو ملک سےفرار ہوگئیں، ایک خاتون جو اپنی سابق ڈینٹل پریکٹس سے ہٹ کر ایک سرگرم گروپ چلاتی ہیں اور ایک سابق سرکاری ملازم جو ایک گھریلو خاتون کے طور پراپنی زندگی کی نئی سچائی سے نبرد آزما ہیں۔

فلم بندی کے خطرات
ایک سال تک شوٹنگ میں جو کبھی جاری رہتی تھی اور کبھی بند کرنی پڑتی تھی، مانی نے خواتین پرہی انحصار کیا کہ وہ اپنی فلم خود بنائیں۔کبھی موبائل فونز اور کیمروں پر اور کبھی کبھار افغانستان میں موجود پیشہ ور کیمرہ مین کی مدد سے۔

یہ فلم طالبان کے قبضے کے فوراً بعد خواتین کی زندگیوں کو بیان کرتی ہے جس میں ملک چھوڑنے کی ناکام کوششیں، مظاہروں کو منظم کرنا، دھمکیاں، جسمانی تشدد اور بالآخر جیل جانا شامل ہے۔

ان تینوں خواتین کی ٹیم نے انتہائی دشوار اور نامساعد حالت میں حقائق کو ڈاکیومنٹ کیا ہے۔

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

مس ورلڈ 2025 کا فائنل اتوار کوہوگا، 40ممالک کی حسیناوں کا انتخاب
تازہ ترین خبریں

مس ورلڈ 2025 کا فائنل اتوار کوہوگا، 40ممالک کی حسیناوں کا انتخاب

28 مئی 2025
کشمیر میں سرسوں کے کھیت سیاحتی مقامات بن رہے ہیں
تازہ ترین خبریں

کشمیر میں سرسوں کے کھیت سیاحتی مقامات بن رہے ہیں

03 اپریل 2025
شرابی شوہروں سے بیزار 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
قومی

شرابی شوہروں سے بیزار 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی

26 جنوری 2025
مہا کمبھ میلہ کی وائرل مونا لیسا کو آخر کار بالی ووڈ فلم کا آفر مل گیا
تازہ ترین خبریں

مہا کمبھ میلہ کی وائرل مونا لیسا کو آخر کار بالی ووڈ فلم کا آفر مل گیا

23 جنوری 2025
اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے ہندوستانی مارکیٹ میں 825 کروڑکمالئے
قومی

اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے ہندوستانی مارکیٹ میں 825 کروڑکمالئے

17 دسمبر 2024
 اننتامبانی کی شادی میں سیاسی لیڈروں کی بھرپور  شرکت
تازہ ترین خبریں

 اننتامبانی کی شادی میں سیاسی لیڈروں کی بھرپور  شرکت

13 جولائی 2024
مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتۂ ازدواج میں
تازہ ترین خبریں

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتۂ ازدواج میں

13 جولائی 2024
فلم کلکی 2898 اے ڈی 1000 کروڑ کے کلب میں شامل
قومی

فلم کلکی 2898 اے ڈی 1000 کروڑ کے کلب میں شامل

12 جولائی 2024
نانا پاٹیکر ’عادی جھوٹے‘ اور خوف زدہ ہیں: اداکارہ تنوشری دتہ
قومی

نانا پاٹیکر ’عادی جھوٹے‘ اور خوف زدہ ہیں: اداکارہ تنوشری دتہ

07 جولائی 2024
Next Post
جموں و کشمیرکا دودھ اب دبئی میں فروخت ہوگا

جموں وکشمیردودھ کی پیداوار اور کھپت میں خود کفالت کی طرف گامزن

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

روٹی اور گلاب: طالبان کے جبر سے دبی ہوئی افغان خواتین کی کہانی
تفریح

روٹی اور گلاب: طالبان کے جبر سے دبی ہوئی افغان خواتین کی کہانی

31 مئی 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d