Daily Aftab
24 ستمبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(ہوائی کرایہ کی شرحوں میں اضافہ ،سیاحت پر منفی اثرات)

by Online Desk
01 جنوری 2025
A A
SRINAGAR, DEC 31 (UNI):- Tourists visit the Kongdoori tourist destination on the eve of new year, 60 kilometers from Srinagar on Sunday. UNI PHOTO-35U

SRINAGAR, DEC 31 (UNI):- Tourists visit the Kongdoori tourist destination on the eve of new year, 60 kilometers from Srinagar on Sunday. UNI PHOTO-35U

0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی کشمیر جو اپنے حسن اور قدرتی نظاروں کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک خاص مقام رکھتی ہے کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاح متوجہ ہورہے ہیں ۔گذشتہ کئی برسوں سے سیاحوں کی ریکارڈ توڑ آمد کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔جن میں غیر ملکی سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد شامل تھی۔اگرچہ کئی ایک مغربی ملکوں کی طرف سے اپنے باشندوں کو جموں کشمیر کی سیاحت کے حوالے سے منفی ایڈوائیزری بھی جاری کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود غیر ملکی سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد وادی کی سیاحت پر آرہی ہے اور وہ بھی بغیر کسی خوف یا ڈر کے ۔اس بات کا مشاہدہ سال نو کی آمد پر کیا گیا ۔گلمرگ اور دوسرے کئی صحت افزا مقامات پر ہزاروں سیاحوں نے سال نو کی تقریبات میں حصہ لیا جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل بتائے گئے ۔اگرچہ سرکاری طور پرسال نو کی تقریبات سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے فوت ہونے کی وجہ سے نہیں منائی گئیں لیکن سیاحوں اور مقامی لوگوں نے نجی طور پر سال نو کا استقبال کیا اور مختلف نوعیت کے کلچرل پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔خاص طور پر گلمرگ تو سیاحوں سے بھری پڑی تھی ۔سیاحوں کی آمد سے جموں کشمیر میں مالی استحکام پیدا ہونے لگاہے کیونکہ جتنی زیادہ تعداد میں سیاح آینگے اس سے نہ صرف سیاحت سے وابستہ کاروباریوں ،ٹرانسپورٹروں ،ہاوس بوٹ اور ہوٹل اونرس وغیرہ کی آمدن بڑھ جاتی ہے بلکہ اس کا اثر پورے سماج پر پڑتا ہے اور ہر طبقے کی مالی ضروریات میں بھی سیاحوں کا اہم حصہ ہوتا ہے ۔غرض سیاحوں کی آمد سے یہاں ہر طبقہ مستفید ہوتاہے ۔ غیر ملکی سیاحوں میں کشمیر کی مقبولیت عام ہورہی ہے اور سال رفتہ کے دوران تین ملین سیاحو ں نے کشمیر کی سیر کی ۔ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں آنے کو ترجیح دینے لگے ہیں جو ایک خوش آیند علامت ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سال سردیوں میں بھی اتنی تعداد میں سیاح یہاں آئے جتنی اُمید نہیں تھی۔ادھر سیاحت سے وابستہ لوگوں اور عام شہریوں نے ہوائی کرایہ کی شرحوں میں اضافے کو وادی کے لوگوں کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ بڑھتی ہوئی کرایہ شرحوں کے نتیجے میں سیاح اب یہاں آنے سے کترانے لگے ہیں ۔یہاں کے ایک معاصر انگریزی روزنامے نے اپنی خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دہلی سے دوبئی تک کشمیر کے مقابلے میں بہت کم کرایہ کی شرحیں ادا کرنا پڑتی ہین ۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اس صورت میں سیاح کیونکر کشمیر کی سیر کرنا پسند کریں گے جبکہ وہ اس سے کم کرایہ ادا کرکے دوبئی جاسکتے ہیں ۔بعض ٹور اوپریٹرس نے انکشاف کیا ہے کہ سیاحوں نے صرف اس وجہ سے بکنگ منسوخ کی ہے کیونکہ وہ اتنی کرایہ ادا نہیں کرسکتے ہیں جتنی کرایہ کی شرحیں ائیر کمپنیوں نے مقرر کررکھی ہیں ۔یہ کشمیر کی سیاحت کے لئے سیٹ بیک ہوسکتاہے جس کی طرف حکومت کو توجہ دینی چاہئے اورائیر کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا جانا چاہئے کہ وہ مقررہ کرایہ سے زیادہ وصول کرنے کی کوشش نہ کریں ۔اگر ناجائیز منافع خوری کی پاداش میں کئی ایک ہوائی کمپنیوں کے خلاف کاروائی بھی کی جاتی تو اس سے ہوسکتاہے کہ کرایہ کی شرحوں میں کمی کی جاتی۔شہر ی ہوا بازی کے مرکزی وزیر ،وزیر سیاحت اور ٹوارزم سیکریٹری کے نام ٹور اوپریٹرز نے مکتو ب روانہ کئے ہیں جن میں ان سے کہا گیا کہ وہ فوری طور اس معاملے میں مداخلت کریں تاکہ کشمیر کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوسکیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ہندوستان اور ملائیشیا نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دیا۔ مودی

ہندوستان مصنوعی ذہانت میں قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

گلمرگ اور پہلگام میں سال نو کاجشن منایا گیا 
ادارتی

(ہوائی کرایہ کی شرحوں میں اضافہ ،سیاحت پر منفی اثرات)

01 جنوری 2025
ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے افواہوں کو مسترد کردیا
قومی

ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے افواہوں کو مسترد کردیا

08 مارچ 2024
راجوری پر اسرار اموات بیماری یا وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئی، تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین خبریں

راجوری پر اسرار اموات بیماری یا وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئی، تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

21 جنوری 2025
 امت شاہ  26 ستمبر کو امرتسر میں شمالی زونل کونسل کی 31ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے
تازہ ترین خبریں

وزیر داخلہ امیت شاہ نے احمد آباد میں ‘ ہندو ادھیاتمک اور سیوا میلہ’ کا افتتاح کیا

23 جنوری 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d