Daily Aftab
27 دسمبر ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

by Online Desk
16 فروری 2023
A A
0
SHARES
44
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


انٹرنیٹ کا استعمال جہاں ہمارے لئے باعث ِ رحمت ثابت ہوا ہے وہیں بعض مقامات پر یہ لعنت بھی ثابت ہوا ہے۔ اس کے غلط استعمال کی وجہ سے سائبر کرائم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر نوعمر لڑکیوں میں شعور کی کمی کی وجہ سے ہیکرز کا جلد نشانہ بن جاتی ہیں۔ اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو باخبر رکھیں

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

ADVERTISEMENT

سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو تھی۔ اس کے بہت سے فالوورز بھی تھے۔ لیکن ایک دن اچانک اسے معلوم ہوا کہ اس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ کویتا کا کہنا ہے کہ ”لاک ڈاؤن کے دوران میں انسٹاگرام کی مختصر ریلز دیکھ کر کچھ سیکھنے کی کوشش کرتی تھی لیکن ایک دن مجھے اپنے دوستوں کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کر لیا ہے اور اب وہ اسے غلط طریقے سے استعمال کر رہا ہے۔ مَیں پریشان ہو گئی، سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ کیا کروں؟ یہ کس کے ساتھ شیئر کروں اور کس کی مدد لوں؟ کیونکہ اگر ہیکر نے میری ویڈیو یا تصویر کا غلط استعمال کیا اور اسے وائرل کر دیا تو یہ میرے حق میں بہتر نہیں ہوگا۔پھر اچانک مجھے اس پریشانی سے نکلنے کیلئے ایک ایسی تنظیم کے بارے میں معلوم ہواجو سائبر سیکوریٹی سے متعلق مسائل میں مدد کرتی ہے۔ مَیں اس پریشانی سے بچنے کیلئے ان سے مدد مانگی اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے مجھے آن لائن ایف آئی آر درج کرنے اور سائبر سیکوریٹی کے بارے میں بتایا۔‘‘ دہلی سے متصل ایک دیہی علاقے کی رہنے والی مینا (نام بدلا ہوا) کہتی ہیں ”میرے گھر والوں نے مجھے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اس سے متعلق اپ ڈیٹس کے لئے موبائل فون فراہم کیا تھا۔ میری آن لائن کلاسیز ٹھیک چل رہی تھیں کہ اچانک ایک دن نامعلوم نمبر سے آئے دن کالز، میسیجز اور فحش ویڈیوز آنے لگتی ہیں اور طرح طرح کی دھمکیاں دی جانے لگی۔ جس کی وجہ سے میں بہت خوفزدہ ہوگئی، سمجھ میں نہیں آرہا تھاکہ کیا کروں؟ اپنا مسئلہ کسی سے شیئرکرتے ہوئے بھی ڈر رہی تھی۔آخرکار میں نے پریشانی کی وجہ سے اپنا سم کارڈ بند کر دیا۔“ وہ کہتی ہے کہ ’’مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس کے خلاف شکایت کہاں اور کیسے درج کرائی جاتی ہے؟ مَیں سائبر سیکوریٹی کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اس کا شکار ہوئی، کاش مجھے علم ہوتا اور کوئی مجھے سائبر سیکوریٹی ہیلپ لائن نمبر 1930 کے بارے میں بتایا ہوتا تو آج مجھے اپنا سم بند کرنے کی ضرورت نہ پڑتی بلکہ ایسے سائبر مجرم جیل میں ہوتے۔‘‘
 انٹرنیٹ کا استعمال جہاں ہمارے لئے باعث ِ رحمت ثابت ہوا ہے وہیں بعض مقامات پر یہ لعنت بھی ثابت ہوا ہے۔ اس کے غلط استعمال کی وجہ سے سائبر کرائم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جیسے جیسے انٹرنیٹ کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے، اسی طرح سائبر کرائم نے بھی اپنے پنکھ پھیلا رکھے ہیں۔ اس کے استعمال سے دور بیٹھے لوگوں سے رابطہ قائم کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ اس نے کاروبار کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے ہماری روزمرہ کی زندگی کے کاموں کو کافی حد تک آسان بنا دیا ہے۔ لیکن جہاں انٹرنیٹ کے بہت سے فوائد ہیں، وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ اگر اسے احتیاط سے استعمال نہ کیا جائے تو ہیکرز کے جال میں پھنس سکتے ہیں۔ جو آپ کا اپنا موبائل غلط کاموں میں استعمال کر سکتا ہے جسے سائبر کرائم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس میں کمپیوٹر کے آلات کو غلط طریقے سے انٹرنیٹ کا استعمال کرکے آن لائن سائبر جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔ ہیکنگ کے علاوہ آن لائن ذاتی معلومات چوری کرنا، دھوکہ دہی اور چائلڈ پورنوگرافی وغیرہ سب سائبر کرائم کے تحت آتے ہیں۔ سائبر کرائم آن لائن سوشل میڈیا، فورمز یا گیمنگ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ جہاں صارف مواد پڑھ سکتے ہیں، اس کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں یا اس کا مواد ایک دوسرے کو دے سکتے ہیں۔ یہ ایس ایم ایس، ٹیکسٹ اور ایپلی کیشن کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے کئی سائبر ماہرین کا مشورہ ہے کہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ اس کا استعمال اسی وقت کرنا چاہئے جب ہمیں ان کے بارے میں مکمل علم ہو۔ آن لائن مجرموں سے بچنے کے لئے، ہمیشہ ایک مضبوط پاس ورڈ استعمال کریں جس میں بڑے حروف، اعداد اور خصوصی حروف کا استعمال شامل ہو، ساتھ ہی پاس ورڈ وقتاً فوقتاً تبدیل کرتے رہنا چاہئے۔ ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا کا نیٹ ورک اور اس کی رسائی لامحدود ہے۔ ایسے میں سائبر مجرم یعنی ہیکرز کو درست طریقے سے ٹریس کرنا بہت مشکل ہے۔ اس وقت سوشل میڈیا جتنا ایڈوانس ہو رہا ہے، اس سے جڑے جرائم پیشہ افراد بھی زیادہ ایڈوانس ہوتے جا رہے ہیں۔ اس لئے اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو باخبر رکھیں۔ یہ خاص طور پر نوعمر کیلئے اور بھی اہم ہو گیا ہے۔ ہر روز نئے آن لائن پلیٹ فارمز دستیاب ہو رہے ہیں، جہاں آپ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، جس کے پیچھے نوجوان متوجہ ہو کر ہیکرز کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔ اس لئے کوئی بھی نئی ایپ مکمل معلومات کے بغیر ڈاؤن لوڈ نہیں کرنی چاہئے۔ 

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
جھانوی کپور کا تیلگو فلم انڈسٹری میں داخلہ

جھانوی کپور کا تیلگو فلم انڈسٹری میں داخلہ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

یونانی طرز علاج ۔۔۔اہمیت اور افادیت

14 فروری 2023
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d