Daily Aftab
20 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(وادی میں ویسٹ ٹریمنٹ پلانٹوں کی تنصیب وقت کی ضرورت)

by Online Desk
04 جنوری 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نیشنل گرین ٹریبونل کی طرف س بار بار دی گئی ہدایات کو نظراند از کرنے کے عمل پر ٹریبونل نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو اس حوالے سے انتہائی ناقص قرار دیا اور کہاکہ حکومت کے یہ ادارے لگتا ہے کہ ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں ۔چنانچہ گرین ٹریبونل کی طرف سے دی گئی ڈانٹ پھٹکار کے بعد یہاں بلدیاتی اداروں نے فوری طور پر ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انتظامیہ نے اس سارے منصوبے کی عمل آوری کے لئے دوسو کروڑ روپے کی رقم مختص رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ اس منصوبے پر جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس مہینے یعنی جنوری مہینے میں گاندربل ،سبمل اور دوسرے کئی علاقوں میں ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کئے جاینگے ۔کہا جارہا ہے کہ رواں برس کے مارچ تک سولہ بڑے شہروں تک ان کا دائیرہ وسیع کیا جاے گا۔جبکہ آنے وا لے سیزن میں اس حوالے سے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ماحول کو بالکل ساز گار بنانے کی ضرورت ہے اور اسے یعنی ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے کا عمل ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے ۔سرکاری ذرایع کے مطابق ستمبر کے آخرتک شہروںاور قصبہ جات میں ویسٹ ٹریمنٹ پلانٹ دستیاب ہونگے ۔سرکار کی جانب سے بتایا گیا کہ ان ٹریمنٹ پلانٹوں کو قایم کرنے پر دو سو کروڑ مختص ہونگے ۔حکومت نے نیشنل گرین ٹریبونل کی طرف سے صحت و صفائی اور ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اس ادارے کی طرف سے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وادی کے تمام بڑے شہروں،قصبہ جات میں کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے جدید طریقے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سے ماحولیات کو آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے جبکہ لوگوں کو گلوبل وارمنگ سے بھی محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔اگرچہ سرکاری طور پر یہ سب کچھ کیاجارہا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ لوگ ابھی تک گھروں سے باہر گلی کوچوں اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکتے ہیں اور اس بات کا ان کو کوئی احساس نہیں ہوتا ہے کہ اس سے کس قدر گندگی غلاضت پھیلتی ہے اور ایسا عمل ماحول کے لئے کس قدر مضر رساں ہے ۔اسلئے اگر ہم سب کو بیماریوں اور ناگہانی آفات سے بچنا ہے تو ایسے اقدامات اٹھانے چاہئے جن سے ماحولیات اور آس پاس کا ماحول کسی بھی طور گندہ نہ ہونے پائے ۔جتنی گندگی اور غلاضت پھیلائی جاے گی یا کوڑا کرکٹ غیر منظم طریقے پر سڑکوں اور گلی کوچوں میں ڈالا جاے اتنا ہی صحت کے لئے مضر ہے اور اسی قدر بیماریاں پھیل جاینگی ۔ہم سب کو اس جانب اپنی ذمہ داریاں انجام دینی چاہئے یعنی ہم کو ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہئے جس سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔بلدیاتی اداروں کو فوری طور پرایک منظم اور مربوط لائیحہ عمل مرتب کرکے اس بارے میں تشہیری مہم چلانی چاہئے تاکہ لوگوں کو اس حوالے سے باخبر کیا جاے کہ انہیں کس طرح ماحول کو محفوظ رکھنا ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
تنزانیہ کے پانچ رکنی وفد نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

تنزانیہ کے پانچ رکنی وفد نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں ویسٹ ٹریمنٹ پلانٹوں کی تنصیب وقت کی ضرورت)

04 جنوری 2023
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d