ADVERTISEMENT
برمنگھم: بھارتی کھلاڑی ہِما داس نے جمعرات کو 2022 دولت مشترکہ کھیل میں خواتین کے 200 میٹر کی ریس میں سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سابق عالمی جونیئر چیمپئن اور ایشیائی کھیلوں کی 400 میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہما داس نے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ہیٹ 2 میں پہلے نمبر پر رہنے کے لیے 23.42 سیکنڈ کا وقت لیا۔ 200 میٹر ریس میں کل 48 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا، جنہیں چھ ہیٹس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہر ہیٹ سے ٹاپ تین رنرز جمعہ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں
ADVERTISEMENT