تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے جانے والے 173 رنز کے تعاقب اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔جارج منسے 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مائیکل لیسک کی 42 رنز کی اننگز بھی اسکاٹ لینڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔کائل کوئٹزر 17 رنز بنا کر بولٹ کا نشانہ بنے، میتھیو کروس 27 رنز بنا کر ساو¿تھی کو وکٹ دے بیٹھے، رچی برینگٹن 20 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساو¿تھی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے، مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔گلین فلپس 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، کپتان کین ولیم سن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بریڈ ویل اور سفیان شریف نے دو دو، وکٹیں حاصل کیں، مارک واٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں اسکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔