مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ سال 2024تک کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک سڑکوں کا آپسی رابطہ قائم ہوگا اور یہ سڑکیں امریکہ کی سڑکوں کی طرح ہی ہوں گی ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت میں 2024 تک امریکہ جیسا سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ ہوگا۔ ملک کے مختلف علاقوں کو جوڑنے کے لےے 26 گرین شاہراہیں تعمیر کی جارہی ہیں، تاکہ مستحکم سڑک بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جاسکے۔آج راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالوںکا جواب دیتے ہوئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ گرین شاہراہیںدلی کو جے پور، چنڈی گڑھ، ہری دوار، امرتسر، ممبئی، کٹرہ، سرینگر اور دیگر شہروں کوجوڑنے کے ساتھ ساتھ وارانسی کو کولکاتا سے جوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گرین شاہراہوںکے مکمل ہونے کے بعد سفر کے اوقات میں واضح طور پر کمی آئے گی۔ وزیر موصوف نے زور دےکر کہا کہ ملک میں سڑک بنیادی ڈھانچے تعمیر کرنے کے لےے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ۔۔۔۔۔ ملک میں سیٹلائٹ پر مبنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے ذریعے ٹول وصول کرنے کا عمل شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور سال 2024 سے پہلے ملک میں 26 گرین ایکسپریس ہائی ویز شروع کی جائیں گی تاکہ اس معاملے میں بھارت امریکہ سے پیچھے نہیں رہے۔آج راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹول وصولی میں بہتری کی پوری گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ٹول ادا نہ کرنے پر سزا کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ اس کے پیش نظر اس نئی ٹیکنالوجی کو لاگو کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں بل لانے کا عمل جاری ہے۔ اس کے بعد چھ ماہ کے اندر اندر ملک میں اس نظام کو نافذ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ نہ تو ٹول بنانے کی ضرورت پڑے اور نہ ہی کسی کو ٹول دیا جا سکے۔ اس سے بچنے کی کوشش کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گاڑیاں بنانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں میں جی پی آر ایس کی سہولت فراہم کریں تاکہ اس سے ٹول وصولی میں آسانی ہو اور لوگوں کو بھی ریلیف ملے۔ اس وقت ایک شخص 10 کلومیٹر ٹول روڈ استعمال کرتا ہے لیکن اسے 75 کلومیٹر کا ٹول دینا پڑتا ہے لیکن جب جی پی آر ایس پر مبنی ٹول وصولی کا عمل شروع کیا جائے گا تو ٹول لگایا جائے گا جہاں سے گاڑی ٹول میں داخل ہوگی اور جب اترے گی۔ اس سے صارفین کی بھی بچت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 26 گرین ایکسپریس ہائی ویز کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ سال 2024 تک، ملک میں ان 26 گرین ایکسپریس ہائی ویز کے شروع ہونے کے بعد، ہندوستان سڑک کے معاملے میں امریکہ سے پیچھے نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے پاس کوئی مالی بحران نہیں ہے۔ ملک میں ہر سال 5 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکیں بنانے کی صلاحیت ہے۔ بینک سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔