لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی اس اپیل کہ یاتری5،اگست سے امرناتھ گھپا کی یاترا کوپورا کریں ،43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا جاری ہے۔34ویں روز دونوں روایتی راستوں سے یاتریوں کوروانہ کیاگیا جبکہ بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے 226یاتری بدھ کی صبح دو قافلوںمیں کشمیر کی جانب روانہ ہوئے ۔حکام نے بتایاکہ 29جون سے ایک لاکھ 44ہزار کے لگ بھگ یاتری جموں سے یاترا میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے ،جن میں سے بیشتر امرناتھ گھپامیں شیولنگم کادرشن کرکے اپنی اپنی آبائی ریاستوں کوواپس لوٹ چکے ہیں ۔ سہ پہر کے وقت کچھ مقامات پر ہلکی بارشوںکی پیشگوئی کے بیچ بدھ کی صبح نو ن ون پہلگام اوربال تل کے راستوں سے یاتریوںکوامرناتھ گھپاکی جانب جانے کی اجازت دی گئی ۔حکام نے بتایاکہ متعددیاتریوںنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گھپا تک جانے کوترجیح دی تاہم زیادہ تریاتری پیدل ہی روانہ ہوئے ۔انہوںنے بتایاکہ ابتک تقریباًتین لاکھ یاتری امرناتھ گھپا پہنچ کر یہاں شیولنگم کادرشن کرچکے ہیں ۔اس دوران بھگوتی نگر جموںسے 226یاتری بدھ کی صبح دو قافلوںمیں کشمیر کی جانب روانہ ہوئے۔حکام نے بتایاکہ 74یاتریوںکاپہلا قافلہ بدھ کوعلی الصبح 3گاڑیوںمیں بال تل کی جانب روانہ ہوگیا جسکے ایک گھنٹے بعد152یاتریوںنے6گاڑیوںمیں سوار ہوکر نون ون پہلگام بیس کیمپ کی جانب اپنا سفر شروع کیا۔انہوںنے کہاکہ دونوں قافلوںکوسخت سیکورٹی بندوبست کیساتھ روانہ کیاگیا۔حکام نے بتایاکہ29جون سے ایک لاکھ 44ہزار کے لگ بھگ یاتری جموں سے یاترا میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے ،جن میں سے بیشتر امرناتھ گھپامیں شیولنگم کادرشن کرکے اپنی اپنی آبائی ریاستوں کوواپس لوٹ چکے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ موسم بہتر رہنے کی صورت میں سالانہ امرناتھ یاترا 2022اپنے مقررہ وقت اوردن یعنی11،اگست کورکھشابندھن کے موقعہ پر اختتام پذیر ہوگی ۔یاد رہے جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا،جو امرناتھ شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے 2اگست بروزمنگل کو خراب موسم کی پیش گوئی کا حوالہ دیتے ہوئے تمام عقیدت مندوں سے 5 اگست سے پہلے مقدس غار کی زیارت کرنے کی اپیل کی۔منوج سنہا نے کہاتھاکہ کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔ میں تمام عقیدت مندوں سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ وہ 5 اگست سے پہلے امرناتھ گھپاکا دورہ کریں، کیونکہ اس کے بعد مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔