ADVERTISEMENT
نئی دہلی: ۸۱ مئی (یو این آئی) بحریہ نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ساتھ مل کر پہلی بار دیسی ساختہ جنگی جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بحریہ کے ایک ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ میزائل کو بحریہ کے سیکنگ 42بی ہیلی کاپٹر سے بالاسور میں مربوط ٹیسٹ رینج سے داغا گیا۔ ٹیسٹ مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ٹیسٹ جدید ترین ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود انحصاری کے حصول کی جانب ایک انتہائی اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحریہ کے مقامی بنانے کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
ADVERTISEMENT