Daily Aftab
23 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پنجاب انتخابات سے پہلے ستیندر جین کو ای ڈی گرفتارکرنےوالا ہے :کجریوال

by Online Desk
23 جنوری 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دہلی(یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دعوی کیا کہ پنجاب انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور کابینی وزیر ستیندرجین کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) گرفتار کرنے والا ہے ۔مسٹرکیجریوال نے اتوار کو پریس کانفرنس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی طرف سے پنجاب انتخابات سے پہلے اے ڈی کا غلط استعمال کئے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات آرہے ہیں۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہیں توظاہر ی طورپر مرکزی حکومت کی تمام تفتیشی ایجنسیاں سرگرم ہورہی ہیں۔ ہمیں اپنے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پنجاب انتخابات سے پہلے آئندہ دنوں میں ای ڈی دہلی حکومت میں کابینی وزیر اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ستیندر جین کو گرفتار کرنے والا ہے ۔ ای ڈی کا استقبال ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر جین پر مرکزی حکومت پہلے بھی دو بار ریڈ کروا چکی ہے ۔ ان ریڈ میں ان کو کچھ نہیں ملا۔ پھر سے اگر وہ آنا چاہتے ہیں تو انکا بہت بہت استقبال ہے ۔عام آدی پارٹی کے کنوینر نے کہاکہ چونکہ انتخابات ہیں اور جب جب بی جے پی الیکشن میں شکست کھارہی ہوتی ہے تو وہ تمام ایجنسیوں کو چھوڑ دیتی ہے ۔ اس لئے ظاہر طورپر ریڈ بھی ہوگی اور گرفتاریاں بھی ہوں گی۔ان کا ہمیں کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ سچائی کے راستے پر چلتے ہیں، تو یہ تمام رکاوٹیں آتی ہیں۔ بی جے پی کی مرکزی حکوت ای ڈی کے ساتھ ساتھ اگر سی بی آئی، انکم ٹیکس اور دہلی پولیس سمیت اور بھی انکے پاس جتنی ایجنسیاں ہیں، ان میں سے جو بھی ایجنسی بھیجنا چاہیں وہ بھیج سکتی ہیں، وہ گرفتار کرنا چاہیں تو صرف ستیندر جین ہی نہیں اور کسی کوبھی گرفتار کرسکتی ہیں۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہاکہ ہم لوگوں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا ہے ۔ ہم سب پر ریڈ ہوچکی ہے ۔ مجھ پر ریڈ ہوچکی ہے ، نائب وزیراعلی منیش سسودیا پر ریڈ ہوچکی ہے ۔ ستیندر جین پر پہلے بھی ریڈ ہوچکی ہے ۔ ہمارے 21اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور تمام معاملات میں عدالت سے رہا ہوگئے ۔ مسٹر جین کے معاملہ میں کیا ہوگا؟ انہیں یہ گرفتار کریں گے اور پانچ دس دن میں ضمانت ہوجائے گی اور وہ باہر آجائیں گے ۔ ہمیں نہ جیل جانے سے ڈر لگتا ہے اور نہ آپ کی ریڈ سے ۔ ہم چنی کی طرح روئیں گے نہیں۔ ہم چنی کی طرف بوکھلائیں گے نہیں۔ وہ اس لئے بوکھلائے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں غلط کام کئے ہیں۔ ان کی غلطیاں پکڑی گئی ہیں۔ ای ڈی کے افسر جب نوٹوں کی موٹی موٹی گڈیاں گن رہے تھے ، تو لوگ دیکھ رہے تھے ۔ پنجاب کے لوگ صدمہ میں تھے کہ انہوں نے 111دن کے اندر کیا کانڈ کردیا۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود عازمین پر کوئی مالی بوجھ نہیں : نقوی

جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے مودی کی ملاقات

نوجوت سدھو کو خود سپردگی میں مہلت کی اجازت نہیں

اسی بارے میں

سماج دشمن عناصر ملک کی قومی ہم آہنگی بگاڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے: نقوی
قومی

حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود عازمین پر کوئی مالی بوجھ نہیں : نقوی

23 مئی 2022
جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے مودی کی ملاقات
قومی

جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے مودی کی ملاقات

23 مئی 2022
نوجوت سدھو کو خود سپردگی میں مہلت کی اجازت نہیں
تازہ ترین خبریں

نوجوت سدھو کو خود سپردگی میں مہلت کی اجازت نہیں

20 مئی 2022
کورونا کے 1800 سے زیادہ نئے معاملے درج
تازہ ترین خبریں

ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے مریض مسلسل مل رہے ہیں

20 مئی 2022
بنگلورایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی
تازہ ترین خبریں

بنگلورایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

20 مئی 2022
قبائلیوں کی ہر بات میں حکمت’راج کمار‘ کو بنادیا ’ مریادا پروشوتم‘ :مودی
تازہ ترین خبریں

اقرباءپروری کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا : مودی

20 مئی 2022
گیان واپی مسجد معاملے میں سروے ٹیم نے رپورٹ داخل کرنے کےلئے دو دن کا وقت مانگا
تازہ ترین خبریں

گیانواپی پر وارانسی کی عدالت کی سماعت پر روک

19 مئی 2022
دیسی ساختہ جنگی جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ
قومی

دیسی ساختہ جنگی جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ

18 مئی 2022
کارتی چدامبرم کے ساتھ بھاسکررمن بھی گرفتار
قومی

کارتی چدامبرم کے ساتھ بھاسکررمن بھی گرفتار

18 مئی 2022
Next Post
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

اہم خبریں

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا

مشیرراجیو رائے بھٹناگر کا کشمیر یونیورسٹی میں”سائنرجسٹک ٹریننگ پروگرام یوٹیلائزنگ دی

شادی پورہ بانڈی پورہ میںایک روز کا دولہا حادثے میں از جان

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پنجاب انتخابات سے پہلے ستیندر جین کو ای ڈی گرفتارکرنےوالا ہے :کجریوال
قومی

پنجاب انتخابات سے پہلے ستیندر جین کو ای ڈی گرفتارکرنےوالا ہے :کجریوال

23 جنوری 2022
پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے
تازہ ترین خبریں

پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے

18 مئی 2022
اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی
تازہ ترین خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

21 مئی 2022
بجبہاڑہ میں غیر ریاستی شہری پستول اور میگزین سمیت گرفتار
تازہ ترین خبریں

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار

20 مئی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔