56لاکھ سے زائد زندگی سے محروم، متاثرین کی تعداد 35کروڑ
جینوا/ ایجنسیز/ دنیا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے نرغے میں آ چکی ہے، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 کروڑ 99 لاکھ 74 ہزار 96 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 56 لاکھ 10 ہزار 324 ہو چکی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 6 کروڑ 58 لاکھ 62 ہزار 840 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 96 ہزار 182 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 کروڑ 85 لاکھ 932 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 8 لاکھ 88 ہزار 623 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ 28 ہزار 557 ہو چکی ہے۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 89 ہزار 422 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 92 لاکھ 37 ہزار 264 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 22 ہزار 979 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 39 لاکھ 60 ہزار 207 ہو گئی۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وباءسے مجموعی اموات 1 لاکھ 28 ہزار 514 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک ک±ل کیسز 1 کروڑ 63 لاکھ 90 ہزار 818 رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 787 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 57 لاکھ 84 ہزار 488 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 لاکھ 35 ہزار 433 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 44 ہزار 986 ہو چکی ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 85 ہزار 784 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 1 کروڑ 8 لاکھ 81 ہزار 626 ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے ک±ل اموات کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 296 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 97 لاکھ 81 ہزار 191 ہو گئے۔ اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 91 ہزار 741 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 89 لاکھ 75 ہزار 458 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 17 ہزار 323 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباءکے 86 لاکھ 41 ہزار 865 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سعودی عرب اسی فہرست میں 62 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 918 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار 819 تک جا پہنچی ہے۔ 1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 119 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 603 ہو چکی ہے جبکہ ک±ل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فیصد ہو گئی۔