نئی دہلی(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر اتوار کو انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک کے لیے ان کی حصہ داری پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے ۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،‘تمام برادران وطن کو‘ پراکرم دیوس ’ ڈھیر وں نیک خواہشات۔نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125ویں جینتی پر انھیں میری جانب سے خراج عقیدت۔ہر ہندوستانی کو ملک کے تئیں ان کے ناقابل فراموش کارکردگی پر فخر ہے ’۔ قابل ذکر ہے کہ نیتا جی سبھاش چندربوس کی پیدائش 23 جنوری 1897 میں کٹک میں ہوا تھا۔ انہوں نے ملک کی آزادی کی لڑائی میں اہم حصہ داری کی تھی۔













