ADVERTISEMENT
نئے معاملات سامنے ،11 لوگوں کی موت
ممبئی(یو این آئی) ملک بھر میں پھیلے کورونا کے ہنگامے کے درمیان ممبئی میں کورونا معاملوںکی تعداد میں زبردست کمی آئی ہے ۔ پیر کی صبح سے اب تک یہاں کورونا کے 5,956 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اسی مدت میں مہاراشٹر میں کل 31,111 کیس درج ہوئے ۔ اس دوران پوری ریاست میں 24 لوگوں کی موت ہو گئی۔اب تک 29,092 افراد وبائی مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں صحت یابی کی شرح 94.3 فیصد اور اموات کی شرح 1.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔
ADVERTISEMENT