نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیزکورونا وائرس کے 7,774 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 306 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ دریں اثنا ہفتہ کو 89 لاکھ 56 ہزار 784 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی اور اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد ایک ارب 32 کروڑ 93 لاکھ 84 ہزار 230 ہوگئی ہے ۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا سے 8,464 مریض صحت مند ہو ئے اور یہ تعداد اب 3 کروڑ 41 لاکھ 22 ہزار 795 ہو چکی ہے ۔ اس دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 996 سے گھٹ کر 92281 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 306 مریض اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے اور اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار 434 ہو گئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.36 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 0.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد پر برقرار ہے ۔ ریاست کیرالہ ملک میں فعال کیسز اور مرنے والوں کی تعداد لحاظ سے اب بھی سب سے آگے ہے ۔ اس ریاست میں ایکٹیو کیسز 758 سے گھٹ کر 39,240 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 4,308 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 51,08,764 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 245 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 42,824 ہو گئی ہے ۔ ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے ایکٹو کیسز 82 سے گھٹ کر 10,131 رہ گئے ہیں، جب کہ مزید 20 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141243 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مزید 869 مریضوں کے کورونا سے شفایاب ہونے کے ساتھ ان کی کل تعداد 6491805 ہو گئی ہے ۔