نئی دہلی(یو این آئی) ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کو کہا کہ قومی دارالحکومت خطہ (این سی ٹی) میں ہوا کے معیار کی سطح مسلسل تیسرے دن بھی ‘انتہائی خراب’ زمرے میں رہی۔ آئی ایم ڈی نے یہاں جاری ایک بلیٹن میں میں بتایا کہ اگلے دو دنوں میں ہوا کے معیار کی سطح مزید خراب ہونے کا امکان ہے ۔بلیٹن کے مطابق، بدھ اور جمعرات کو دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار کی سطح انتہائی خراب درجے تک پہنچنے کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کواے کیو آئی کے مزید خراب ہونے کا امکان ہے اور یہ ‘انتہائی ناقص زمرہ’ میں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ منگل کو پنجاب (3001)، ہریانہ (203) اور اتر پردیش (87) میں پرفصل کے باقیات (پرالی) جلانے کے مقامات دیکھے گئے ۔بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 15.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک درجے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدھ کو آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔












