Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ڈاکو مان سنگھ جن کے نام سے امیتابھ بھی بچپن میں خوفزدہ رہتے تھے

by Online Desk
07 جولائی 2024
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

آپ نے انڈیا کی بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ میں ڈاکو گبر سنگھ (امجد خان) کو کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ ’یہاں سے 50-50 کوس دور گاو¿ں میں جب رات کو بچہ روتا ہے تو ماں کہتی ہے کہ بیٹے سو جا ورنہ گبر سنگھ آ جائے گا‘
اس فلم میں جے کا کردار ادا کرنے والے صدی کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ انہیں بچپن میں ڈاکو مان سنگھ کا خوف ستاتا تھا اور انہیں ان کے نام سے ڈرایا جاتا تھا۔فلموں میں بے شمار ڈاکوو¿ں سے لڑنے والے امیتابھ بچن اپنی اصل زندگی میں ڈاکو مان سنگھ سے خوفزدہ رہتے تھے۔ انہوں نے اپنے ایک بلاگ میں لکھا ’الٰہ آباد میں گرمیوں کے مہینوں میں جب سورج غروب ہو جاتا اور زمین کو ٹھنڈا کرنے کے لیے لان کو پانی دیا جاتا تھا، شام کو گھرکے سب لوگ باہر بیٹھتے تھے اور جیسے ہی رات آتی تھی بڑے بزرگ ہم سے کہا کرتے تھے گھر کے اندر جاو اور کمروں میں روشنی کر دو۔‘وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’یہ ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ بات ہوتی تھی کیونکہ جس لان میں ہم بیٹھے ہوتے تھے وہاں سے بس 50 فٹ کی دوری پر ہی گھر ہوتا تھا۔ لیکن گھر کے اندر داخل ہوتے ہی اندھیرے کا خوف آ جاتا تھا۔

ہمیں اکثر ایسا لگتا جیسے مان سنگھ اچانک کسی دروازے کے پیچھے سے نمودار ہو گا اور ہمیں اٹھا کر لے جائے گا۔ اس لیے خوف سے ہم پھر سے وہیں سڑک جاتے جہاں بزرگ بیٹھے تھے!‘انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو وہ ڈاکو مان سنگھ سے خوفزدہ رہتے تھے کیونکہ ان کے بچ نکلنے اور بہادری کے ساتھ ڈاکے ڈالنے کی کہانیاں ہر بیٹھک میں عام ہوا کرتی تھی۔تو آئیے جانتے ہیں کہ ڈاکو مان سنگھ آخر کون تھے جن سے امیتابھ بھی خوفزدہ رہتے تھے۔مان سنگھ راجپوتوں کے راٹھور قبیلے میں پیدا ہوئے۔ وہ برطانوی عہد میں شمال مغربی صوبوں کے آگرہ ضلع میں باہ کے قریب کھیرا راٹھور گاو¿ں میں 1890 میں پیدا ہوئے۔مان سنگھ کے بھائی کا نام درجن سنگھ تھا اور ان کی بھی وجہ شہرت ڈاکہ زنی تھی۔اگرچہ ان کا گاو¿ں آگرہ ضلعے میں آتا ہے لیکن یہ انڈیا میں ڈاکوو¿ں کی پناہ گاہ سمجھے جانے والے چمبل کے علاقے میں آتا ہے۔یہ علاقہ عہد وسطی سے ہی ڈاکوو¿ں کا پسندیدہ علاقہ رہا ہے۔ 13ویں صدی سے ہی وہاں کی گہری گہری گھاٹیوں اور جھاڑی والے جنگلات کی ایک بھول بھلیاں نے پولیس سے چھپنے میں ان کی مدد کی ہے۔مان سنگھ 1938-39 سے 1955 کے درمیان سرگرم رہا جس کے خوف سے اس وقت کا ہندوستان لرزتا تھا۔ مان سنگھ چمبل کے ڈاکوو¿ں میں سب زیادہ خوفناک مانا جاتا ہے جس کے سر ایک ہزار سے زیادہ ڈاکوں اور ان کے گروہ کو 185 قتل کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ان کے شکار میں 32 پولیس افسران اور اہلکار کا بھی شامل ہیں۔کہا جاتا ہے کہ مان سنگھ کے گروہ میں 17 ڈاکو تھے جن میں زیادہ تر لوگ ان کے اپنے ہی خاندان کے بھائی، بیٹے اور بھتیجے تھے۔خاندان کے افراد کے گروہ میں ہونے کی وجہ سے ان کو غداری کا زیادہ خطرہ نہیں تھا اور چمبل کے علاقے میں انھیں چیلنج کرنے والا کوئی نہیں تھا۔بہرحال پولیس نے اس کے خلاف اغوا سے لے کر قتل تک کے 100 سے زیادہ مقدمات درج کیے اور ان کا خوف اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ وہ اور ان کے بیٹے صوبیدار سنگھ کو 1955 میں گورکھا فوجیوں نے موجودہ مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے کاکیکا پورہ میں گولیوں سے چھلنی نہیں کر دیا۔کہا جاتا ہے کہ مان سنگھ کا ان کے گاو¿ں میں رہنے والے ایک پنڈت خاندان سے زمین کے لیے جھگڑا ہو گ?ا تھا جس میں ان لوگوں کے ہاتھوں دو افراد کی موت ہو گئی تھی اور وہ پولیس سے بچنے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ فرار ہو گئے تھے اور اس طرح ایک ڈاکو کی پیدائش ہوتی ہے جو تقریباً 15 برس تک پولیس کے لیے ایک چیلنج رہا۔مان سنگھ رابن ہڈ کی طرح تھا۔رپورٹس کے مطابق وہ امیروں کو لوٹتا تھا اور ان کی دولت غریبوں میں تقسیم کر دیتا تھا۔ وہ غریبوں کو کبھی پریشان نہیں کرتا تھا اور خواتین کی بے عزتی برداشت نہیں کرتا تھا۔ وہ عوام میں راجہ مان سنگھ کے طور پر مقبول تھا۔ راجہ مان سنگھ اکبر کے درباریوں میں تھا اور اہم عہدے پر فائض رہے تھے۔ انہیں آج بھی آگرے کے پاس کے کئی گاو¿ں میں کسی دیوتا کی طرح پوجا جاتا ہے جبکہ گاو¿ں کھیڑا راٹھور میں ان کا مندر بھی ہے۔لیکن ڈاکو مان سنگھ کے پاس جاسوسوں کا ایک بڑا نیٹ ورک تھا اور اس کی وجہ سے وہ انتہائی چالاکی کے ساتھ واردات انجام دیتا تھا۔اس کے گروہ کے پاس اس وقت آٹومیٹک ہتھیار تھے جبکہ پولیس کے پاس اس قسم کی سہولیات نہیں تھیں۔ وہ اپنے گروپ کے لوگوں کی باضابطہ تربیت بھی کرتے تھے۔ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان پر کئی فلمیں بنائی گئی ہیں۔ ان میں حال ہی میں منوج واجپائی کی فلم سون چڑییا شامل ہے۔لیکن پہلی بار مان سنگھ نام سے ایک فلم 1971 میں بنی تھی جس کے ہدایت کار بابو بھائی مستری تھے۔ اور ان کا کردار معروف اداکار دارا سنگھ نے نبھایا تھا۔ اس فلم میں ان کے علاوہ نشی، شیخ مختار، جیون، شیام کمار، اور گڈی ماروتی شامل تھے۔مان سنگھ کو ان کے انجام پر لانے کے لیے حکومت کو اس زمانے میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ روپے خرچ کرنے پڑے تھے۔ بہرحال ان کی موت کے بعد اگرچہ ان کا گروہ ختم ہو گیا لیکن چمبل اس کے بعد بھی ڈاکوو¿ں کی پناہ گاہ بنا رہا۔

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
بھارت سمندری ڈومین میں تعاون اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہے۔ بحری سربراہ
تازہ ترین خبریں

آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی اسلحہ خریداری تشویشناک، چین بدستور بڑا چیلنج: بحریہ افسر

27 نومبر 2025
وزیر اعظم نریندر مودی "سودیشی” میڈ ان انڈیا مصنوعات خریدنے کی اپیل کی
قومی

وزیر اعظم مودی 62,000 کروڑ روپے مالیات کے مختلف نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کی نقاب کشائی کریں گے

03 اکتوبر 2025
 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

03 اکتوبر 2025
 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا

03 اکتوبر 2025
دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف
تازہ ترین خبریں

دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف

03 اکتوبر 2025
Next Post
کسی کو بھی کشمیر میں کسی بھی کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آئی جی پی

کولگام تصادم : 6ملی ٹینٹوں کی لاشیں نظر آئی ہیں، آپریشن ہنوز جاری: آئی جی کشمیر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ڈاکو مان سنگھ جن کے نام سے امیتابھ بھی بچپن میں خوفزدہ رہتے تھے
قومی

ڈاکو مان سنگھ جن کے نام سے امیتابھ بھی بچپن میں خوفزدہ رہتے تھے

07 جولائی 2024
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت
جموں و کشمیر

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت

16 مئی 2022
افغانستان میں ہرات کی مسجد میں بھیانک دھماکہ
تازہ ترین خبریں

افغانستان میں ہرات کی مسجد میں بھیانک دھماکہ

02 ستمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d