ADVERTISEMENT
ممبئی (یو این آئی) درآمد کنندگان اور بینکروں کی فروخت کی وجہ سے انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ ایک پیسہ بڑھ کر 74.87 روپے فی ڈالر ہوگیا۔ گزشتہ کاروباری دن، روپیہ چار پیسے اضافے کے ساتھ 74.88 فی ڈالر پر تھا۔ ابتدائی تجارت میں روپیہ 10 پیسے کی کمی سے 75 روپے فی ڈالر پر کھلا اور خرید کے دبا¶ میں 75.04 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ فروخت کے باعث یہ بھی 74.84 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں، یہ گزشتہ روز کے 74.88 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کے اضافے سے 74.87 روپے فی ڈالر ہو گیا۔
ADVERTISEMENT