نئی دہلی/ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود، پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں امریکی کروڈ 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ 72.76 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت بھی اضافے کے ساتھ 78.29 ڈالر فی بیرل پر رہی۔