نئی دہلی/ وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کل یعنی 6 اکتوبر کو یوم دماغی فالج کا اہتمام کرے گی۔ دنیا بھر میں ہر سال 6 اکتوبر کو دماغی فالج کا عالمی دن منایا منایا جاتا ہے۔ سیریبرل فالج (سی پی) ڈے افراد، خاندانوں اور کمیونٹیز پر اس کے اثرات کو اجاگر کرتا ہے ۔ یہ دن دماغی فالج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے ، اس حالت میں مبتلا افراد کی مدد کرنے اور زیادہ سے زیادہ شمولیت اور اس مرض سے متعلق سمجھ بوجھ پیدا کرنے اور بیداری کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ دماغی فالج سے متاثرہ بچوں اور بڑوں کو اکثر ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو معاشرے میں ان کی مکمل شرکت میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ یہ دن دماغی فالج کے شکار لوگوں کے لیے بیداری، سمجھ بوجھ اور مدد کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے ۔ ورلڈ سیریبرل فالج ڈے ، 2023 کا تھیم "Together Stronger” ہے ۔ یہ تھیم دماغی فالج کی کمیونٹی اور اس سے باہر یکجہتی اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔ یہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ جب افراد، خاندان، دیکھ بھال کرنے والے اور کمیونٹیز اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ مثبت تبدیلی اور شمولیت کے لیے ایک مضبوط قوت بن جاتے ہیں۔ حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (DEPWD) ملک میں معذور افراد کے تمام ترقیاتی ایجنڈے کی دیکھ بھال کرنے والا نوڈل محکمہ ہے ۔ محکمہ 6 اکتوبر 2023 کو دماغی فالج کا عالمی دن منا رہا ہے جس کا مقصد عوام میں دماغی فالج کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔ محکمہ اس دن کو ملک بھر میں متعلقہ اداروں کے ذریعے مختلف پروگرام منعقد کرکے منائے گا۔











