ساوتھ اور بالی ووڈ اسٹار کمل ہاسن کی بیٹی اکشرا ہاسن آج 30 سال کی ہوگئی ہے۔ ان کی پیدائش آج ہی کے دن چنئی میں ہوئی تھی۔ وہ خوبصورت اداکارہ شروتی ہاسن کی بہن اور ایک ہیروئن بھی ہیں۔ انہوں نے ساوتھ سنیما کے ساتھ ساتھ ’شمیتابھ‘ جیسی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ پروفیشنل لائف کے علاوہ وہ اپنی پرسنل لائف کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہی ہیں۔ ایک بار تو وہ سائبر کرائم کا شکار ہوگئی تھیں۔ ان کی پرائیویٹ تصاویر انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی تھی۔دراصل، اکشرا ہاسن کی پرائیویٹ تصاویر لیک ہونے والا معاملہ تین سال پرانا یعنی کہ 2018 کا ہے۔ اس سال ان کی کچھ انٹیمیٹ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جسے دیکھنے کے بعد پوری انڈسٹری حیران رہ گئی تھی۔