برلن : جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے لاو¿ڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے چوتھے بڑے شہر کولون میں واقع ملک کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی مسجد میں لاو¿ڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت دی گئی ہے جس میں انتظامیہ نے اس حوالے سے پابندیوں میں نرمی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے معاہدے کے تحت کولون شہر کی تمام 35 مساجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت جمعہ کے روز دوپہر بارہ سے تین بجے تک پانچ منٹ کے لیے لاو¿ڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی جاسکے گی۔میئر کولون نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مو¿ذن کو اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ اس بات کی علامت ہے کہ کولون میں تنوع کو سراہا جاتا ہے اور وہ یہاں موجود ہے‘۔ واضح رہے کہ جرمنی میں تقریباً 4.5 ملین مسلمان آباد ہیں جو ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔














