نئی دلی/ ۔وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 10 سے 11 جولائی 2023 کو ملیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور بہتر جامع شراکت داری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیر دفاع، ملیشیا کے وزیر دفاع جناب داتو سیری محمد حسن کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جس کے دوران وزراء موصوف دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیں گے اور مصروفیات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ فریقین مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دورے کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ ملیشیا کے وزیر اعظم جناب وائی بی داتو سیری انور بن ابراہیم سے بھی ملاقات کریں گے۔پورے خطے کے امن اور خوشحالی میں، ہندوستان اور ملیشیا کا مشترکہ مفاد ہے۔ دونوں جمہوریتوں کے درمیان مستحکم اور کثیر جہتی تعلقات ہیں جو کئی جامع شعبوں میں پھیل چکے ہیں جن میں دفاع اور سلامتی شامل ہیں۔ دونوں ممالک، سن 2015 میں وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے ملیشیا کے دورے کے دوران، قائم کئے گئے بہتر جامع شراکت داری کے وژن کے تحت کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔