Daily Aftab
30 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 پی ایم مودینے چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم تاجپوشی کے 350 ویں سال سے خطاب کیا

by Online Desk
02 جون 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


 نئی دلی/اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم تاجپوشی کے 350ویں سال سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاج پوشی کا دن ہر ایک کے لیے نیا شعور اور نئی توانائی لے کر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاج پوشی ساڑھے تین سو سال پہلے کے تاریخی دور کا ایک خاص باب ہے اور خود حکمرانی، اچھی حکمرانی اور خوشحالی کی عظیم داستانیں آج بھی ہر ایک کو متاثر کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا ’’قومی بہبود اور عوامی بہبود شیواجی مہاراج کی حکمرانی کے بنیادی عناصر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوراجیہ کی پہلی راجدھانی میں واقع رائے گڑھ قلعے کے کورڈیارڈ میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس دن کو پورے مہاراشٹر میں ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ مہاراشٹر میں پورے سال اس طرح کی تقریبات سال بھر منعقد کی جائیں گی اور ساتھ ہی مہاراشٹر حکومت کو منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لیے مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب ساڑھے تین سو سال پہلے چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاجپوشی ہوئی تھی تو اس میں سوراجیہ اور قوم پرستی کا جذبہ شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے ہمیشہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کو اولین اہمیت دی۔ آج وزیر اعظم نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے خیالات کی عکاسی’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے وژن میں دیکھی جا سکتی ہے۔شہریوں کو متحرک اور پراعتماد رکھنے کی قائدین کی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے وقت ملک کے اعتماد کی سطح کا تصور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں سالہ غلامی کی وجہ سے شہریوں کا اعتماد سب سے کم تھا،جہاں جارحیت پسندوں کے استحصال اور غربت نے معاشرے کو کمزور کر دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا’’ہمارے ثقافتی مراکز پر حملہ کرکے لوگوں کے حوصلے کو توڑنے کی کوشش کی گئ۔‘‘انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے نہ صرف حملہ آوروں کا مقابلہ کیا بلکہ عوام میں یہ یقین بھی پیدا کیا کہ خود حکمرانی ایک امکان ہے۔ جناب مودی نے کہا’’شیواجی مہاراج نے غلامی کی ذہنیت کو ختم کرکے قوم کی تعمیر کے لیے لوگوں کو  تحریک دی۔‘‘وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ تاریخ میں بہت سے ایسے حکمران گزرے ہیں جو فوج میں غلبہ حاصل کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن ان کی انتظامی صلاحیت کمزور تھی اور اسی طرح بہت سے ایسے حکمران تھے جو اپنی بہترین طرز حکمرانی کے لیے جانے جاتے تھے، لیکن ان کی عسکری قیادت کمزور تھی۔ تاہم، وزیر اعظم نے کہا، چھترپتی شیواجی مہاراج  ایک شاندار شخصیت تھی، کیونکہ انہوں نے ’سوراج‘کے ساتھ ساتھ ’سورج‘ بھی قائم کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ شیواجی مہاراج نے چھوٹی عمر میں ہی قلعے فتح کرکے اور دشمنوں کو شکست دے کر اپنی فوجی قیادت کی مثال  قائم کی، وہیں دوسری طرف ایک بادشاہ کے طور پر انہوں نے عوامی انتظامیہ میں اصلاحات نافذ کرکے اچھی حکمرانی کا راستہ بھی دکھایا۔ . وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایک طرف انہوں نے اپنی مملکت اور ثقافت کو حملہ آوروں سے بچایا تو دوسری طرف قوم کی تعمیر کا ایک جامع وژن پیش کیا۔ ’’چھترپتی شیواجی مہاراج اپنے وژن کی وجہ سے تاریخ کے دیگرسورماؤں سے بالکل مختلف ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے عوامی فلاح و بہبود کے طرز حکمرانی پر روشنی ڈالی جس نے اس بات کی یقین دہانی کرا ئی ہے کہ لوگ عزت نفس کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے  اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے ان لوگوں کو بھی سخت پیغام بھیجا، جنہوں نے سوراج، مذہب، ثقافت اور وراثت کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی جس سے لوگوں میں اعتماد میں اضافہ ہوا اور اس سے خود انحصاری کے جذبے کو پروان حاصل ہوا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں قوم کی عزت میں اضافہ ہوا۔ کسانوں کی فلاح و بہبود ہو، خواتین کو بااختیار بنانا ہو، یا حکمرانی کو عام آدمی کے لیے قابل رسائی بنانا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا نظام حکومت اور ان کی پالیسیاں آج بھی یکساں طور پر متعلقہ ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
گوشت کے کاروبار کو ’ڈی کنٹرول ‘ کرنے کے معاملے پر ابہام

گوشت کے کاروبار کو ’ڈی کنٹرول ‘ کرنے کے معاملے پر ابہام

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ہم نے پچھلی حکومتوں کی سچائی پوری ایمانداری کے ساتھ ملک کے سامنے رکھی
قومی

 پی ایم مودینے چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم تاجپوشی کے 350 ویں سال سے خطاب کیا

02 جون 2023
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d