ناسک۔ 18 دسمبر۔ ایم این این۔ مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل اور شاہراہیں جناب نتن گڈکری نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار کی موجودگی میں آج اگت پوری، ناسک، مہاراشٹر میں 1800 کروڑ روپے کی لاگت سے 226 کلومیٹر لمبائی کے 8 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان ہائی وے پراجیکٹس سے ضلع میں آمدورفت قابل رسائی اور محفوظ ہوگی، ایندھن اور وقت کی بچت ہوگی، ساتھ ہی آلودگی بھی کم ہوگی۔ ان منصوبوں سے زرعی اور دستکاری کے کاروبار کو مقامی منڈیوں تک پہنچانا آسان ہو جائے گا، دیہی علاقوں کے شہروں کے ساتھ رابطے میں مدد ملے گی، ساتھ ہی ان کے ذریعے نئی صنعتیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔