نئی دلی۔ 7؍ دسمبر/۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بدھ کے روز کہا کہ دہشت گردانہ حملوں میں 2018 میں 417 سے 2021 میں 229 تک کمی آئی ہے۔ راجیہ سبھا کو مطلع کرتے ہوئے، وزیر داخلہ نتیا نند رائے نے کہا، جنوری 2022 سے 30 نومبر 2022 تک جموں و کشمیر کے یو ٹی میں 3 کشمیری پنڈتوں سمیت اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 14 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں (نومبر 2022 تک) دہشت گردی کے 123 واقعات ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کے 31 اہلکار دوران ڈیوٹی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 31 شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا، "اس سال (نومبر 2022 تک) جموں اور کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 180 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔