نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس نیو انرجی لمیٹڈ (آر این ای ایل) کیلیفورنیا میں واقع سولر ٹیک کمپنی کیلکس میں 20 فیصد حصہ داری کے لیے 1.2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ آر این ای ایل نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ کمپنی نے سرمایہ کاری کے لیے حتمی معاہدے کیے ہیں۔ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کی مکمل ملکیت والی کمپنی آر این ای ایل نے کہا کہ کیلکس کے لیے اس سرمایہ کاری سے اس کے پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی میں فروغ ملے گا۔ کمپنی کی ٹیکنالوجی کی تجارتی ترقی کے لیے امریکہ میں پائلٹ لائن کی تعمیر بھی شامل ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آر ای این ایل اور کیلکس نے امریکی کمپنی کی ٹیکنالوجی کے لیے تکنیکی تعاون اور کمرشلائزیشن پر ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ بھی کیا ہے ۔”کیلکس پیرووسکائٹ پر مبنی شمسی ٹیکنالوجی کی ترقی میں مصروف ہے ۔ریلائنس گجرات کے جام نگر میں عالمی سطح پر انٹیگریٹیڈفوٹو وولٹک گیگا فیکٹری قائم کر رہی ہے ۔ اس سرمایہ کاری اور تعاون کے ذریعے ، ریلائنس کیلکس کے پروڈکٹس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ طاقتور اور کم لاگت والے شمسی ماڈیول تیار کر سکے گی۔