بزنس مین اور ٹاٹا سنس کے سابق صدر سائرس مستری (Cyrus Mistry) کا کل ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ بالی ووڈ ستارے (Bollywood stars) بھی عام طور پرلگژری کاروں میں سفرکرتے ہیں، جنہیں زیادہ تر کاروں سے زیادہ محفوظ مانا جاتا ہے۔ پھرکارحادثے سے جان جانے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ آئیے، ان بالی ووڈ سیلبس کے بارے میں جانتے ہیں، جن کا کار حادثے میں جان جاتے جاتے بچی۔
بالی ووڈ کے کئی سیلبس ہیں، جو خطرناک کار حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان ستاروں میں سے کچھ خوش قسمت رہے، جبکہ کچھ بال بال بچے۔ عالیہ بھٹ، ہنسل مہتا جیسے کئی ستارے کار حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، ورون دھون اور عالیہ بھٹ سال 2014 میں جب اپنی فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ کی تشہیر کے لئے احمد آباد میں تھے تب ان کے ساتھ ایک حادثہ ہوا۔ پولیس کی گاڑی سگنل پر ان کی کار سے جاٹکرائی۔ ٹکراتنی تیز تھی کہ ورون دھون-عالیہ بھٹ کی کار کا پچھلا حصہ ٹوٹ گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق، ورون دھون اور عالیہ بھٹ سال 2014 میں جب اپنی فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ کی تشہیر کے لئے احمد آباد میں تھے تب ان کے ساتھ ایک حادثہ ہوا۔ پولیس کی گاڑی سگنل پر ان کی کار سے جاٹکرائی۔ ٹکراتنی تیز تھی کہ ورون دھون-عالیہ بھٹ کی کار کا پچھلا حصہ ٹوٹ گیا تھا













