جموںوکشمیر محکمہ جنگلات نے آج فارسٹ گارڈ ٹریننگ سکول ڈومی میں 58 ویں فارسٹ گارڈ ٹریننگ کورس کے تربیت یافتہ اَفراد کے لئے پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا انعقادکیا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے اور اِس تقریب میں پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ( ایچ او ایف ایف ) ڈاکٹر موہت گیرا اور چیئرمین ٹریننگ سکولز، جموںوکشمیر جنگلات کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کرنے سے ہوا جس کے بعد 58ویں فارسٹ گارڈ ٹریننگ کورس ، 23 ویں کشمیر فارسٹرس ٹریننگ کورس ، فارسٹ پروٹیکشن فورس کے دستے اور سی آر پی ایف کے براس بینڈ، پلوورا کے ٹرینیز نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے 58 ویں فارسٹ گارڈ ٹریننگ کورس کے تربیت یافتہ اَفراد کو اَپنے چھ ماہ کی تربیت کا کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔اُنہوں نے محکمہ جنگلات کے فرنٹ لائن عملے کی فیلڈ میں موجودگی کی تعریف کی جو جنگلات کے خلاف ورزی کرنے والوں میں رُکاوٹ پید ا کرتا ہے ۔ اُنہوں نے جنگلاتی وسائل کو ماحولیاتی تحفظ فراہم کرنے میں فارسٹ گارڈوں کے کردار کی سراہنا کی۔اُنہوں نے اُنہیں جموںوکشمیر یوٹی کے سبز ہونے کے تحفظ کے لئے خود کو وقف کرنے کی تلقین کی ۔ اُنہوں نے پی آر آئیز اور لوگوں کی فعال شرکت سے جنگلات کے مو¿ثر اِنتظام پر زور دیا۔ اُنہوں نے پاس آﺅٹ ٹرینیزسے کہا کہ وہ جنگلات کی آگ ، تجاوزات جیسے خطرات سے جنگلاتی تحفظ کے لئے کمر بستہ ہوجائیں تاکہ جنگلات کی دولت کا مو¿ثر طریقے سے تحفظ ہوسکے۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ آنے والے مہینوں میں محکمہ جنگلات کے کیڈر سے متعلقہ تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر موہت گیر ا نے 58 ویں فارسٹ گارڈ ٹریننگ کورس کے پاس آﺅٹ ہونے والے ٹرینیوں کو تربیت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارک باد دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن سٹاف کا کام مشکل ہے کیوں کہ وہ اَپنے ہی علاقے اور سخت حالات میں خدمات سر اَنجام دے رہے ہیں۔اُنہوں نے فارسٹ فرنٹ لائن سٹاف کے بدلتے اور بڑھتے ہوئے کردار کے بارے میں تفصیل سے بات کی او رپی آر آئی او ردیگر گراس روٹ لیول کے اِداروں کی اہمیت کو اُجاگر کیا جن کے ساتھ فارسٹ گارڈ ز مل کر کام کریں گے ۔چوں کہ فرنٹ لائن عملہ ماحولیاتی تحفظ کے سپاہی ہیں۔اِس لئے میدان میں ان کا بہت بڑا کردار ہے ۔ اُنہیں آنکھ کی تربیت میں کامل ہونا ضروری ہے تاکہ فیلڈ میں فاصلے ، اونچائی ، قطر اور رقبے کا بہتر اَندازہ لگایا جاسکے ۔ میدان میں بہتر کام کرنے کے لئے جنگل کی بقا کی تکنیک اور بہتر قائدانہ خصوصیات موجود ہوں۔اِس سے قبل معززین نے 58ویں فارسٹ گارڈ ٹریننگ کورس کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز کو اَنعامات سے نوازا ۔ تعلیمی میدان میں نوشہرہ فارسٹ ڈویژن کے فارسٹ گارڈ ارون کمار نے پہلی ، مروہ فارسٹ ڈویژن کے فارسٹ گارڈ بلال عباس وانی نے دوسری اور بلاور فارسٹ ڈویژن کے فارسٹ گارڈ وپن پٹھانیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔