Daily Aftab
27 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں سمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا

by Online Desk
02 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

یہ پروجیکٹ معیارِ زندگی ، بہتر عوامی خدمات ، مقامی اِقتصادی ترقی کے مواقع اور ہر کسی کےلئے آسان رَسائی کو بہتر بنائیں گے۔ ایل جی
کہا ،ہمارا مقصد جموں کی دیرپا اقتصادی سرگرمیوں کیلئے ایک ماحولیاتی شہر میںتبدیل کرنا اور ماحولیاتی اثاثوں کی حفاظت کرنا ہے
سری نگر/02ستمبر2022ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے آج جموں سمارٹ سٹی کے 113 کروڑ روپے کے 14پروجیکٹوں کااِفتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کو لوگوں کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ معیارِ زندگی ، بہتر عوامی خدمات ، مقامی اِقتصادی ترقی کے مواقع اور ہر کسی کے لئے آسان رَسائی کو بہتر بنائیں گے ۔
اُنہوں نے کہا کہ سمارٹ شہروں کے عالمی ڈھانچے میں گذشتہ دو تین برسوں میں ایک مثالی تبدیلی آئی ہے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو دیر پا بنانے کے لئے ماحولیاتی شہروں کا تصور کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹوں نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سبز جگہ فراہم کرنے کو یقینی بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا مقصد جموں کو دیرپا اِقتصادی سرگرمیوں کے لئے ایک ماحولیاتی شہر میں تبدیل کرنا اور ماحولیاتی اثاثوں کی حفاظت کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ماحولیات سے فائدہ اٹھانے، شہریوں کی فلاح و بہبود اور وسائل کی استعداد کار میں اِضافہ کرنے کے لئے چھ منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے شہروں اور قصبوں کو مضبوط سماجی بنیادی ڈھانچہ مسابقتی اور متحرک بنانے کے لئے کثیر شراکت داروں کی شراکت اور لوگوں کی شرکت پر بھی اثر ڈالاہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ سمارٹ سٹیزن کے بغیر سمارٹ سٹی کا تصور بے معنی ہے۔ سمارٹ سٹی کی ترقی سے لے کر اس کے نظام اوربنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھنے تک ہر سطح پر ہر شہری کی شرکت بہت ضروری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ سہولیات کا تحفظ کرے۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک مقررہ وقت کے اندر پروجیکٹوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں اور عوامی خدمات اور شہری بنیادی ڈھانچے کو تمام شہریوں کی یکساں شراکت کے ساتھ مو¿ثر بنانے، ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے شہروں کو سمارٹ بنانے، تیز رفتار سماجی و اقتصادی ترقی اور زندگی کے بہتر معیار کو آسان بنانے کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے حقیقت پسندانہ نقطہ نظر اَپنانے پر زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آج اِفتتاح کئے گئے سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی اہمیت کو اُجاگر تے ہوئے کہا کہ مبارک منڈی کی فیکیڈلائٹنگ ، ڈوگرہ خاندان کی اَنمول ورثہ ، ثقافتی عمارت میں جمالیات کا اِضافہ کرے گی اور سیاحوں کی زیادہ آمد کو راغب کر کے مقامی معیشت کو فروغ دے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن کو آمدنی پیدا کرنے کے علاوہ 110 مقامات پر 10نئے ڈیجیٹل پینل اور اِشتہاری پینل مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مبارک منڈی سے رگھو ناتھ بازار تک سٹریٹ ڈیولپمنٹ کا منصوبہ شہریوں کو سمارٹ اَربن موبائلٹی کا ایک نیا تجربہ فراہم کرے گا جبکہ پرانے بازار اور تقریباً ساڑھے پانچ کلو میٹر سڑک ملحقہ شہر کے علاقے کی ثقافتی اثاثے کو محفوظ رکھے گا۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جون 2023 ءمیں پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد رگھوناتھ بازار، جین بازار، کنک منڈی، موتی بازار ایک سمارٹ تجارتی مرکز کے طور پر ابھریں گے اور موجودہ کاروباروں کو اِقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ کنال روڈ سے تالاب تلو چوک تک 20کروڑ روپے کی لاگت سے ایک او رسٹریٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کو شہری ڈیزائن کے عمل ، شہر اِنتظام ، موبائلٹی اور مقامی اِقتصادی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک مربوط نقطہ نظر کے ساتھ مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت کی طرف سے سے گذشتہ دو برسوں میں بڑی ریونیو اِصلاحات متعارف کی گئیں۔’ آپ کی زمین آپ کی نگرانی ‘ جیسے اقدامات اور 1,553 پٹوار خانوں کو اِدارہ جاتی بنانے عام شہریوں کو بااِختیار بنایا ہے ۔ ڈیجیٹائزیشن اور لینڈ پاس بُک سے زمینی تنازعات کافی حد تک کم ہوں گے اور فراڈ لین دین کو روکنا آسان ہو جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آج جو زمین کی پاس بُک تقسیم کی گئی ہےں وہ دُرست دستاویزات ہیں اور اِس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے زمین کے مالکان کو دی گئی پاس بُک میں ایک منفرد نمبر اور کیو آر کوڈ کا اِنتظام کیا گیا ہے ۔تمام 20اَضلاع میں زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام جاری ہے اور 6,912 دیہاتوں میں سے 3,049 دیہاتوں میں ڈیجٹیلائزیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے یعنی تقریباً44.11 فیصد دیہاتوں کے زمینی ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔اُنہوں نے مختلف حلقوں کی طرف سے پیش کئے گئے متعدد مسائل کا ذِکر کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ باہو فورٹ روڈ کی خستہ حالی کے مسئلہ کا جائزہ لیں اور جلد اَز جلد ضروری کارروائی کریں تاکہ مقامی لوگوں اور عقیدت مندوں کو مشکلات اورپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اُنہوں نے باولے والی ماتا کے اَنٹری گیٹ اور اپروچ روڈ اور ہر کی پوڑی کے اپروچ روڈ کے متعلقہ کام کو سرعت سے اَنجام دینے کی ہدایت دی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کان میں معمولی درد کے علاج کے لیے آنے والی خاتون کا بازو کاٹ دیا گیا

کان میں معمولی درد کے علاج کے لیے آنے والی خاتون کا بازو کاٹ دیا گیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں سمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں سمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا

02 ستمبر 2022
سرینگر جموںشاہراہ پر 10ہزارسے زائدگاڑیوںکو روانہ کیا گیا
تازہ ترین خبریں

سرینگر جموں شاہراہ پر نئی ٹنل کی تعمیر مکمل
پندر ہ مارچ کو وزیر اعظم ورچول موڈ پر افتتاح کریں گے

12 مارچ 2023
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d