سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) نے ہفتہ کوعلی الصبح بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک پاکستانی دراندازی کو گرفتار کیا۔جے کے این ایس کے مطابق جموںمیں بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ فورس کے اہلکاروں نے سیالکوٹ کے رہائشی 45محمد شباد کی نقل و حرکت پر اس وقت پکڑ لیا جب وہ سرحد پار سے ارنیا سیکٹر میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔انہوں نے حفاظتی اہلکاروںنے چند انتباہی گولیاں چلائیں اور اس شخص کو حراست میں لے لیا۔انہوںنے مزید کہا کہ اس کے قبضے سے کوئی مجرمانہ مواد نہیں ملا۔یادرہے 25، اگست کو، بی ایس ایف نے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو اس وقت ناکام بنا دیا جب اسکے دستوں نے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک پاکستانی دراندازی سے8 کلو مشتبہ ہیروئن کے 8پیکٹ برآمد کئے جبکہ اسپارگھسنے والے مبینہ منشیات اسمگلر کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، لیکن وہ زخمی حالت میںرینگتے ہوئے واپس پاکستان کی طرف جانے میں کامیاب ہو گیا۔