پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر مقدمہ درج کیا
وسطی ضلع گاندربل کے رامواری گنڈ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں2 رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان خاکستر ہو گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے رامواری گنڈ کنگن میں گلزار احمد خان کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہو گئی، جس نے اچانک دوسرے رہائشی مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے دونوں مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ہیں جبکہ رہائشی مکان میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان بھی خاکستر ہوگیا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔