سرینگر/
غلام نبی آزاد کی جانب سے کانگریس سے استعفیٰ کے بارے میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ بات کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھی کہ اتنا سینئر اور وفادار لیڈر بھی کانگریس کی ڈوبتی کشتی کو منجدھار کے حوالے کرکے خود کنارہ کرلے گا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلی ٰڈاکٹرفاروق نے کہاانہیں جب یہ خبر ملی تو انہیں افسوس ہوا۔ غلام نبی آزاد نے اپنی ساری زندگی کانگریس کودی تھی کالج کے دنوں سے وہ کانگریس کے لئے کام کررہے تھے او رکانگریس نے انہیںاونچے مقام تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔کانگر یس ورکنگ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی کابینہ میں بحٰثیت وزیرانہوںنے اپنی خدمات انجام دی ۔نیشنل کانفرنس کے صد رنے کہاکہ کانگریس اس وقت مشکل دو رسے گز ررہی تھی اور اس وقت ساتھ چھوڑناٹھیک نہیں ۔انہوںنے کہاکہ میں امیدکرتاہوں کہ غلام نبی آزاد ملک کے سکولرازم کومضبوط بنانے میں اپنارول اد اکرےنگے۔ کانگریس ہائی کمانڈ کواس کاجائزہ لیناچاہئے او را سے واپس بلانے کی کو شش کرنی چاہئے ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کی جانب سے حزب لیڈر کا رول اداکرنے والے غلام نبی آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے جو کہ کانگریس کےلئے ایک بڑا دھچکہ سے کم نہیں ۔