کانگریس کےلئے کسی دھماکہ سے کم نہیں ۔ عمر عبداللہ
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سینئر سیاسی لیڈر غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کو کانگریس کے لئے ایک زور دار دھچکا قرار دیتے ہوئے کہ کانگریس جیسی عظیم اور قدم پارٹی میں دھماکہ ہوتے ہوئے دیکھنے سے کافی افسوس ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے غلام نبی آزاد کے کانگریس سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بارے میں بتایا کہ آزاد کا پارٹی چھوڑنا کانگریس کےلئے کسی دھماکہ سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’طویل عرصے سے افواہیں گردش میں تھیں تاہم یہ کانگریس کے لئے بڑا دھچکا ہے‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’شاید حالیہ دنوں میں پارٹی سے کنارہ کشی کرنے والے سب سے سینئر لیڈر ہیں ان کا استعفیٰ نامہ پڑھ کر تکلیف ہوئی‘۔عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ملک کی سب سے عظیم اور پرانی پارٹی میں دھماکہ ہوتے ہوئے دیکھنے سے افسوس ہو رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ غلام نبی آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوئے ہیں۔