عشمقام میں پی ڈی ڈی لائن مین کرنٹ لگنے سے ہلاک
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے اشمقام علاقے میں جمعہ کو ایک پی ڈی ڈی لائن مین بجلی کی تار کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ملہورا علاقے میں جمعہ کی صبح ایک پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے اشمقام علاقے میں جمعہ کو ایک پی ڈی ڈی لائن مین بجلی کی تار کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ذرائع بتایا کہ لائن مین کو اس وقت بجلی کا جھٹکا لگا جب وہ عشمقام کے منزی گام علاقے میں تار کی مرمت کر رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔اہلکار نے مہلوک کی شناخت محمد مقبول خادم ولد اسد خادم ساکن عشمقام کے طور پر کی ہے۔ادھرجنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ملہورا علاقے میں جمعہ کی صبح ایک پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی، جب وہ چھٹی پر تھا۔ذرائع نے کو بتایا کہ ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل جس کی شناخت منظور احمد میر کے طور پر ملیہورا شوپیاں آج صبح اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔اس نے بتایا کہ وہ اننت ناگ کے مٹن علاقے میں تعینات تھااور کل چھٹی ملنے کے بعد اپنے گھر پہنچے تھے۔