مقامی لوگوں نے جنگلی جانوروں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا
جنوبی ضلع ترال میں ریچھ نے ایک خاتون پر حملہ کیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح سنگرامہ ترال میں ایک بھاری برکم ریچھ نے خاتون پر حملہ کیا جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہوئی.معلوم ہوا ہے کہ زخمی خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ا±سے صدر ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔خاتون کی شناخت رحمتی بیگم زوجہ غلام محمد ملک کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے بتایا کہ رہائشی بستیوں میں جنگلی جانوروں کی موجودگی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ۔