پاکستان کا شہری زخمی ، ہسپتال منتقل، مشتبہ دراندازوں کو ڈھونڈنے کےلئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع
نوشہرہ راجوری میں حد متارکہ پر مشکوک نقل وحمل محسوس کرنے کے بعد وہاں تعینات فوج نے گولیاں چلائیںجس کے نتیجے میں پاکستان کا ایک شہری زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ادھر فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر ممکنہ دراندازوں کو ڈھونڈنے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق فوج کے اہلکاروںنے اتوار کو راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فائرنگ کی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ فوجی دستوں نے ایک درانداز کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا، جو نوشہرہ کے جھنگر علاقے میں ایل او سی کے ساتھ ایک فوجی تنصیب کی طرف مشکوک انداز میں بڑھ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ فوج کے جوانوں نے درانداز کی نقل و حرکت کو چیلنج کرنے کے لیے فائرنگ کی۔جس میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہوا ہے جس کو فوج نے ہسپتال پہنچایا ہے۔اہلکار نے مزید کہا کہ اس کے بعد فوج نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر ممکنہ درانداز کی تلاش شروع کردی ہے ۔ ادھر دفاعی ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ درانداز کو اس طرح آتا دیکھ فوج نے اسے رکنے کا اشارہ کیا جو اس نے نظر انداز کی اور فوج نے مجبور ہوکر گولی چلائی جس کی وجہ سے پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک شہری زخمی ہوا ہے جس کو بعد میں فوج نے ہی اُٹھاکر ہسپتال پہنچایا۔