پہاڑی ضلع شوپیاں میں لاپتہ سکول ٹیچر کی لاش جمعہ کے روز برآمد کی گئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ شوپیاں میںایک ریٹائرڈ ٹیچر، جو کل سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا، جمعہ کو شوپیاں ضلع کے فیری پورہ علاقے میں مردہ پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے پڈسو گاو¿ں کے عبدالغنی راتھر (66) جمعرات سے لاپتہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آج کچھ مقامی لوگوں نے فیری پورہ کے نالہ ویشاو میں ایک لاش دیکھی جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔اہلکار کا کہنا تھا کہ متوفی ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا کل سے لاپتہ تھا اور لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔دریں اثناءپولیس نے اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔