کشمیری پنڈتوں نے جمعہ کو سرینگر میں جنم اشٹمی کے موقع پر شوبا یاترا نکالی
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ، چیف سیکریٹری اور دیگر شخصیات کی عوام کو مبارکباد
آج پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی جنم اشٹمی پوری مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ جموں کشمیر خاص کر وادی کشمیر کے اہم مندروں میں اس حوالے سے کشمیری پنڈتو ںکی جانب سے خصوصی پوجا پاٹ کی گئی اور بھگوان کرشن کی آرتی اُتاری گئی ۔اس دوران کشمیری پنڈتوں کی جانب سے ٹنکی پورہ مندر سے ایک روایتی جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں کشمیری پنڈتوں نے شرکت کی جلوس جن میں روایتی لباس میں ملبوس بچے بھی شامل تھے، ٹنکی پورہ علاقے کے کتھلیشور مندر سے شروع ہوئے اور سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان حباکدل، گنپتھ یار، بربر شاہ، ریگل چوک، لال چوک، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور جہانگیر چوک سے گزرے۔مذہبی نعرے لگاتے ہوئے پنڈتوں کی اچھی خاصی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ہندو ویلفیئر سوسائٹی آف کشمیر کے صدر چنی لال نے پوری انسانیت کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے درمیان روایتی بھائی چارہ صدیوں پرامن طریقے سے پروان چڑھنا چاہیے۔ اس ضمن میں صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے اِس موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔دریں اثناءجموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر رون کمار مہتا کے علاوہ دیگر مشیروں اور سرکاری کارندوں نے جنم اشٹمی پر عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ آج جنم اشٹمی کا تہوار پورے ملک میں جوش وخروش ومذہبی عقیدت سے منایا جارہا ہے۔ یہ تہوار بھگوان کرشن کے یوم پیدائش کے موقع پر منایاجاتاہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ مندروں میں پہنچ رہے ہیں۔ اترپردیش میں ورنداوناور متھرا میں بھگوان کرشن کا یوم پیدائش مکمل تیاریوں کے ساتھ منایاجارہا ہے۔بانکے بہاری مندر،پریم مندر، Iskon مندراور متھرا میں بھگوان کرشن کی جائے پیدائش شری کرشن جنم بھومی سمیت ہزاروں مندروںکو نہایات شاندار طریقے سے سجایاگیاہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر ملک اوربیرون ملک بھارتیوں کونیک خواہشات اورمبارکباددی ہے۔ اپنے ایکپیغام میں محترمہ مرمو نے کہا کہ بھگوان کرشن کی حیات وتعلیمات سے فلاح وپاکیزگیکا پیغام ملتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے جنم اشٹمی کے موقع پرلوگوں کومبارکباد دی ہے۔ ایک پیغام میں دھنکڑ نے کہا کہ عقیدت مندوں کیلئے جنم اشٹمیکا تہوار ایک روحانی عظمت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تہوار بدی یعنی ادھرم پرنیکی یعنی دھرم کی فتح میں یقین دہانی کی علامت ہے۔