ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، کاموں میں سرعت لانے کی ہدایت
چیرپرسن وقف بورڈ جموں کشمیر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج زیارت پیام الدین ریشی ؒ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے زیارت کو دیدہ زیب بنانے کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ، ڈاکٹر سحرش اصغر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقعے پر انہوں نے آس پاس کے علاقوں کےلئے ترقیاتی کاموں کا بھی معائینہ کیا اور مقامی لوگوں کی سہولیت کےلئے کئی کاموں کو بھی منظوری دی ۔ زیارت کی انتظامیہ کمیٹی کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے زیارت پر حاضری دینے والے ذائرین کو ہر ممکن سہولیت بہم رکھنے کی بھی ہدایت دی جبکہ زائرین کےلئے کووڈ گائیڈ لائنوں پر عمل درآمد بھی انہوںنے لازمی قراردیا ۔ انہوںنے زیارت پر حاضری دینے والے ذائرین کو ماسک کا استعمال بھی لازمی قراردیا ۔ اس موقعے پر ڈی سی موصوف نے مختلف اداروں کے افسران پر زور دیا کہ وہ مقامی آبادی کو بنیادہ سہولیت بہم رکھنے خاص کر زیارت کے آس پاس صحت و صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔