نومنتخب صدر دروپدی مرمو بھارت کے صدر کی حیثیت سے کل صبح سوا دس بجے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں حلف لیں گی۔سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند اور منتخب ہونے والی صدر باقاعدہ ایک جلوس کی شکل میں سینٹرل ہال پہنچیں گی۔
بھارت کے چیف جسٹس این وی رمنا کی موجودگی میں منتخب ہونے والی صدر دروپدی مرمو کو حلف دلایا جائے گا۔اس کے بعد 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔اس کے بعد صدر خطاب کریں گی۔ سینٹرل ہال میں حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر صدرراشٹرپتی بھون کیلئے روانہ ہوجائیں گی جہاں انہیں لان میں انٹرسروسزگارڈ آف آنر پیش کیاجائے گا اور سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند کے تئیں اظہار تشکر کیاجائے گا۔














