جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 557افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق سری نگر میں ہفتے کے روز 157افراد کی رپورٹ مثبت آئی،بارہ مولہ میں 42، بڈگام میں تیرہ ، ، پلوامہ میں تین،کپواڑہ میں 22، اننت ناگ میں دس، بانڈی پورہ میں گیارہ ، گاندربل میں گیار ہ اور کولگام میں چھ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمون ضلع میں 169افراد کی رپورٹ ہفتے کے روز پازٹیو آئی،اُدھم پور میں 23،راجوری میں پندرہ،ڈوڈہ میں 13، کٹھوعہ میں 30، سانبہ میں چھ، کشتواڑ میں چھ، پونچھ میں گیارہ،اور رام بن میں نو افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہفتے کے روز دو مریض کورونا سے فوت ہوئے۔ دریں اثنا ڈاکٹروں نے ایک دفعہ پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورنا سے بچاو کا واحد علاج ماسک ہے لہذا اس پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو بھیڑ بھاڑ والے جگہوں ، شادی بیاہ کی تقریبات میں شمولیت اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر ہی کورونا وائرس پھیلتا ہے۔