گاندربل میں رسوئی گیس سلینڈر نے آگ پکڑ لی، بیٹی اور اس کا والد زخمی
سرینگر/16 جولائی/سی این آئی//بژھ پورہ 90فٹ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ اس حادثے میں اس کی بیوی شدید زخمی ہوئی ہے جس کی حالت ہسپتال میں نازک بتائی جارہی ہے ۔ادھر گاندربل میں آگ کی ایک واردات میں ایک شخص اور اس کی دختر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر کے الٰہی باغ بژھ پورہ میں 90فٹ روڑ پر سڑک ایک حادثہ پیش آیا جس میں میاں بیوی شدید طور پر زخمی ہوئے ۔ اس دوران اگرچہ مقامی لوگوں نے دونوں کو صورہ ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم 58سالہ شہری راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھاجبکہ اس کی اہلیہ ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاءہیں۔ مہلوک شہری کی شناخت فاروق احمد وانی ساکن الٰہی باغ اور ان کی اہلیہ کی شناخت 55سالہ نسیمہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے ۔ دریں اثناءگاندربل میں آگ کی ایک واردات میں ایک شخص اور اس کی دختر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یچھ ہامہ گاندربل میں ایل پی جی گیس سلینڈرلیک ہونے کے نتیجے میں اس نے آگ پکڑ لی جس دوران اس آگ سے 8سالہ نصرینہ اور اس کا والد عبدالمجید بجا ڑ جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیںجن کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ کنگن پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔