ڈرون کے ذریعے ہتھیار پھینکنے کا خدشہ ،علاقے میں سیرچ آپریشن شروع
پونچھ کے مینڈھر علاقے میں گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے اس پار ایک ڈرون بھیج دیا گیا جس پر وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے گولیاں چلاکر واپس جانے پر مجبور کردیا ۔ ادھر فوج اور پولیس نے وسیع علاقے میں سیرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ہندوپاک سرحد کے قریب کے جی سیکٹر مینڈھر پونچھ میںگزشتہ رات فوج نے ایک پاکستانی ڈرون پر گولیاں چلاکر واپس جانے پر مجبور کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈرون کی نقل و حمل دیکھتے ہی فوجی اہلکاروں نے ڈرون پر گولیاں چلائیں تاہم ڈرون واپس پاکستانی حدود میں چلا گیا ۔ اس دوران پولیس اور فوج نے وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے ۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈرون کے ذریعے پاکستان کی جانب سے ہندوستانی علاقے میں ہتھیار پھینکے جاتے ہیں تاہم فوری طور پر کسی بھی جگہ سے کوئی ممنوعہ شئے برآمد ہونے کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔