Daily Aftab
4 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سری لنکا کے صدراپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے قبل ہی فرار

by Online Desk
13 جولائی 2022
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وزیراعظم سری لنکا کے نگراں صدر مقرر، ملک میں ایمرجنسی اور کرفیو نافذ
کولمبو، ۳۱جولائی (ایجنسیز) سری لنکا کے صدر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے قبل ہی مالدیپ فرارہوگئے ہیں جبکہ وزیراعظم نے نگراں صدر کی حیثیت سے ملک میں ایمرجنسی اور کرفیو نافذ کردیاہے۔ سری لنکا کی فضائیہ نے تصدیق کی کہ اس نے آج صبح صدر گوتابایا راجا پاکسے ، ان کی اہلیہ اور دو سیکورٹی گارڈز کومالدیپ جانے کیلئے کٹونائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر فورس کی پرواز فراہم کی۔ مظاہرین کے راشٹرپتی بھون اور وزیر اعظم ہا¶س پر قبضہ کرنے کے بعد معاشی بحران کا سامنا کرنےوالے سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کو نگراں صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیلی مررکی رپورٹ کے مطابق یہ پرواز سری لنکا کے آئین میں ایک قائمقام صدر کے اختیارات کے مطابق موجودہ حکومت کی درخواست پر وزارت دفاع کی مکمل مںظوری، امیگریشن، کسٹمز اور بی آئی اے کے تمام دیگر تمام قوانین کے تحت مسٹر راجا پاکسے کو مہیاکرائی گئی۔ وہ علی الصبح تقریباً تین بجے (مقامی وقت کے مطابق) مالدیپ کے دارالحکومت مالے پہنچ گئے ہیں۔ یہ پیش رفت مسٹر راجا پاکسے کے صدارت سے مستعفی ہونے سے کچھ دیر پہلے ہوئی تھی۔ قابل ذکرہے کہ مسٹر راجا پاکسے نے ہزاروں مظاہرین کے ذریعہ 9 جولائی کو ان کی رہائش گاہ پر پتھرا¶ کرنے کے بعد پرزیڈنٹ ہاوس چھوڑ کر ایک خفیہ مقام پر چلے گئے تھے ۔ صدر کے دستخط شدہ استعفیٰ نامہ کا اعلان بدھ کے روز پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ذریعے کیا جانا تھا۔ دارالحکومت کولمبو کے مرکزی احتجاجی مقام گالے فیس گرین میں منگل کی شام ہزاروں افراد صدر کے استعفے کا انتظار کر رہے تھے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی صدر کے ملک چھوڑنے کی خبر سامنے آئی، مظاہرین نے احتجاجی مقام پر شور مچانا شروع کر دیا۔ بی بی سی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ان کے بھائی اور سابق وزیر خزانہ باسل راج پکسے بھی ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ قبل ازیں انہیں ایک بار بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام نے ملک سے باہر جانے سے روکا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ اس وقت امریکہ میں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ لوگوں نے سری لنکا کی گرتی ہوئی معیشت کا ذمہ دار صدارتی انتظامیہ کو ٹھہرایا ہے۔ دریں اثناءمظاہرین کے راشٹرپتی بھون اور وزیر اعظم ہا¶س پر قبضہ کرنے کے بعد معاشی بحران کا سامنا کرنے والے سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کو نگراں صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کا اعلان سری لنکائی پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا ابھے وردنا نے بدھ کو کیا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے انہیں صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے آگاہ کیا ہے جو سری لنکا چھوڑ کر مالدیپ گئے ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر گوتابایا نے 9 جولائی کو پارلیمنٹ کے اسپیکر سے کہا تھا کہ وہ 13 جولائی کو عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے ۔ مسٹر گوٹابایا اپنے استعفیٰ کے بارے میں کوئی اطلاع دیئے بغیر بدھ کو اہل خانہ کے ساتھ مالدیپ روانہ ہو گئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
افغانستان کی مسجد میں دھماکے سے 62 افراد ہلاک،100زخمی

افغانستان میں برطانوی فوج کے ہاتھوں 54 شہریوں کے قتل کا انکشاف

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سری لنکا کے صدر نے اپنے غلط فیصلوں کو تسلیم کرلیا
تازہ ترین خبریں

سری لنکا کے صدراپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے قبل ہی فرار

13 جولائی 2022
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
مہاراشٹر میں اومیکرون متاثرہ مریض کی حالت مستحکم
تازہ ترین خبریں

ملک میںاومیکرون کے 213 معاملے

22 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d