Daily Aftab
4 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

افغانستان میں برطانوی فوج کے ہاتھوں 54 شہریوں کے قتل کا انکشاف

by Online Desk
13 جولائی 2022
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

غیر مسلح افغان مردوں کو ہلاک کرکے لاشوں پر ہتھیار رکھے جاتے تھے تاکہ جرائم کا جواز پیش کیا جاسکے
لندن: ۳۱ جولائی (ایجنسیز) برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ کی ایلیٹ اسپیشل ایئر سروس (ایس اے ایس) کور کے کمانڈوز نے افغانستان میں دوران قیام 54 افغان شہریوں کو مشکوک حالات میں قتل کیا، لیکن اعلیٰ فوجی حکام نے اس سے آگاہ ہونے کے باوجود اسے چھپایا۔ 4 سال تک جاری رہنے والی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا کہ طویل جنگ کے دوران رات گئے چھاپوں میں ایس اے ایس کے فوجیوں کی جانب سے غیر مسلح افغان مردوں کو آئے روز گولی مار کر ہلاک کیا جاتا تھا اور ان کی لاشوں پر ہتھیار رکھ دیے جاتے تھے تاکہ جرائم کا جواز پیش کیا جاسکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس وقت یو کے اسپیشل فورسز کے سربراہ جنرل مارک کارلٹن اسمتھ سمیت سینئر افسران ایس اے ایس کے اندر کارروائیوں کے بارے میں خدشات سے آگاہ تھے، لیکن ملٹری پولیس کو آگاہ کرنے میں ناکام رہے۔ بی بی سی نے کہا کہ برطانیہ کے قانون کے مطابق کسی کمانڈنگ افسر کے لیے فوجی پولیس کو ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں مطلع نہ کرنا ایک قابل سزا جرم ہے۔ گزشتہ ماہ برطانوی فوج کے سربراہ کی حیثیت سے ریٹائر ہونے والے کارلٹن اسمتھ نے ‘بی بی سی’ کے پروگرام ‘پینوراما’ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کی تحقیقات عدالتی دستاویزات، لیک ہونے والی ای میلز اور افغانستان میں اس کے اپنے صحافیوں کے آپریشن کی جگہوں کے سفر پر مبنی ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ افغانستان میں برطانوی افواج کے طرز عمل سے متعلق پیشگی تحقیقات میں الزامات عائد کرنے کے لیے شواہد ناکافی ہیں۔ وزارت دفاع نے بی بی سی کو ایک بیان میں کہا کہ ’کوئی نیا ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے لیکن سروس پولیس نئے شواہد سامنے آنے پر کسی بھی الزامات پر غور کرے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی مسلح افواج نے افغانستان میں جرا?ت اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ خدمات انجام دیں اور ہم انہیں ہمیشہ اعلیٰ ترین معیار پر فائز رکھیں گے۔ کارروائی کے بعد کی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیگر افسران یونٹ کی جانب سے ہونے والی ہلاکتوں کی بلند شرح پر حیران ہیں کیونکہ ایس اے ایس فوجیوں میں سے کسی نے بھی طالبان کے ساتھ فائرنگ کے دوران زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ہائی کورٹس کے سات ججوں کا تبادلہ

سپریم کورٹ آئندہ ہفتے حجاب معاملے کی سماعت کرے گی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

افغانستان کی مسجد میں دھماکے سے 62 افراد ہلاک،100زخمی
بین اقوامی

افغانستان میں برطانوی فوج کے ہاتھوں 54 شہریوں کے قتل کا انکشاف

13 جولائی 2022
لداخ میں زندگی کو آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔پی ایم مود ی
تازہ ترین خبریں

توانائی افراد سے لے کر قوموں تک ہر سطح پر ترقی کو متاثر کرتی ہے۔ پی ایم مودی

22 جولائی 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d