شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک 14سالہ نوجوان جو کہ اپنے گھرسے منگل کے روز سے لاپتہ تھا کو نالہ مدو متو میں ڈوب گیا تھا کی لاش کو آج نالہ مدھومتی سے برآمد کرلیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا رہنے والا زاہد احمد ماگرے ولد مقصود احمد ماگرے منگل کے روز قریب چار بجے دن کے اپنے گھر سے کسی کام کےلئے نکلا تاہم وہ جب شا م تک گھر نہیں پہنچا تو گھروالوں نے پولیس میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی ۔ اس دوران گمشدہ نوجوان جس کی عمر 14برس بتائی جاتی ہے کو آج صبح نالہ مدھو متی سے گووار سونرونی سے برآمد کرلیا گیا ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کرلی گئی ہے ۔