اونتی پورہ پانپورہ میں 03 قمار باز وں کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے نقدی رقم اور تاش کے پتے بر آمد کئے گئے۔ پولیس اسٹیشن پانپورہ کو ایک اطلاع موصول ہونے پر علاقے دونینار میں پولیس اسٹیشن پانپور ہ کی پولیس پارٹی نے قماربازوں کے آڈے پر چھاپہ مار کر03 قمار بازون کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ علاقے گا¶ں دونینارپانپورہ میں عوامی جگہ پر جوا کھیل رہے تھے۔ ان کی شناخت محراج احمد وانی ولد محمد شعبان ساکن نملہ بل پانپور ، محمد الطاف بوروولد محمد مقبول ساکن فرستہ بل پانپورہ، اور محمد اشرف بورو ولد محمد مقبول ساکن دونینار کے طور پر ہیں۔ ان کے قبضے سے 8500 نقدی رقم اور تاش کے پتے بر آمد کئے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پانپورہ میں ایف ائی آر نمبر 86/2022 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کی طرف سے عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ سماجی میں غلط عناصروں کے خلاف آگئے ائے تاکہ سماج کو صاف و پاک کیا جائے گا ۔














