نئی دہلی: ۰۲ مئی (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے مریض مسلسل مل رہے ہیں تاہم اس دوران ایکٹو کیسز میں 375 کی کمی آئی ہے جس کے ساتھ اب ان کی تعداد کم ہو کر 15044 ہو گئی ہے وہیں ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 2259 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو جمعرات کے مقابلے میں 105 کی کمی ہے۔ جمعرات کو متاثرہ مریضوں کی تعداد 2364 تھی۔ نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 31 ہزار 822 ہو گئی ہے۔ تاہم اس دوران مرنے والوں کی تعداد ایک دن پہلے کے مقابلے میں دوگنی رہی۔ جمعرات کو جہاں کورونا کی زدمیں ا?کر دس افراد ہلاک ہوئے، وہیں جمعہ کو اموات کی تعداد 20 درج کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی کل تعداد پانچ لاکھ 24 ہزار 323 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں جاری کووڈ ویکسینیشن مہم میں اب تک 191.96 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ جمعہ کو ملک میں 1512766 ویکسین لگائی گئیں۔ جمعہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2614 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے اور اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 92 ہزار 455 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں ایکٹیوریٹ0.03 فیصد اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 24 بڑھ کر 3579 ہو گئے ہیں۔ اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 460 بڑھ کر 6475892 ہوگئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 69457 ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز 298 کم ہو کر 2377 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 817 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1873604 پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 26 ہزار 199 ہے۔مہاراشٹر میں فعال کیسز 115 بڑھنے سے کل تعداد 1720 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں مزید 201 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7732282 تک پہنچ گئی ہےجب کہ ہلاکتوں کااعدادوشمار147856پہنچ گیا ہے۔